علی گڑھ:ریاست اتر پردیش کے ضلع علیگڑھ تھانہ جواں کے علاقے میں ایک بڑا سڑک حادثہ پیش آیا جس میں اب تک دو بچیوں کی موت ہو گئی ہے اور ٹرک ڈرائیور سمیت ایک بچے کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پلائی بورڈ سے لدا ٹرک بے قابو ہو کر سڑک پر پلٹ گیا، سڑک پر موجود تین بچوں سمیت چار افراد ٹرک کے نیچے دب گئے تھے۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن کرکے چاروں کو باہر تو نکال لیا تھا لیکن ان کو علاج کے لئے میڈیکل لے جاتے وقت دو بچیوں کی موت ہو گئی، ٹرک ڈرائیور سمیت ایک بچے کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے، پولیس نے زخمیوں کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں داخل کروارہی دیا ہے۔
علیگڑھ سرکل آفیسر (سی او) اشوک کمار نے ایک بیان جاری کرکے دو بچیوں کے موت کی اطلاع دی ہے جن کی باڈی کو پوسٹ مارٹم کے لیے پوسٹ مارٹم ہاؤس پہنچایا گیا ہے، اہلہ خانہ کی جانب سے تحریر کے مطابق مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
اطلاع کے مطابق پلائی بورڈ سے لدا ٹرک بے قابو ہو کر اچانک ہی موقع پر موجود بچوں پر پلٹ گیا جو ضلع بلندشہر سے علی گڑھ پلائی بورڈ لے کر آرہا تھا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لوگوں کی بڑی ہجوم جمع ہو گیا تھا۔ جاوا تھانہ علاقے کے تیز پور گاؤں میں واقعہ پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں:مہندی حسن کا قتل: تھانہ اور چوکی انچارج سمیت پانچ پولیس اہلکار معطل
بڑی تعداد میں اکھٹا ہوکر مقامی لوگ سڑک پر ہنگامہ کرکے سڑک پر موجود ڈوائڈر اور بریکر ایکسیڈنٹ کی وجہ بتا رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ غلط طریقے سے تعمیر ڈوائڈر اور بریکر کی وجہ سے ہی اکسر ایکسیڈنٹ ہوتے رہتے ہیں۔