ETV Bharat / state

ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان کلیان بنرجی کی بی جے پی پر تنقید - PARLIAMENT SESSION 18TH LOK SABHA - PARLIAMENT SESSION 18TH LOK SABHA

ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے رکن پارلیمنٹ کلیان بنرجی ایک بار پھر لوک سبھا میں بالکل مختلف انداز میں نظر آئے۔ ان کے انداز نے سب کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی ۔ درحقیقت، ٹی ایم سی کے رکن پارلیمان نے مزاحیہ انداز میں بی جے پی کےاس بار400 پار کے نعرے پر طنز کیا۔

ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان کلیان بنرجی کی بی جے پی تنقید
ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان کلیان بنرجی کی بی جے پی تنقید ((Sansad TV))
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 2, 2024, 6:25 PM IST

نئی دہلی:مغربی بنگال کے ہگلی کے سیرامپور سے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان کلیان بنرجی نے بی جے پی کا مذاق اڑاتے ہوئے کٹ،کٹ،کٹ،کٹ،کٹ' کہنا شروع کیا۔ جیسے ہی انہوں نے کٹ کٹ بولنا شروع کیا۔ ان کے اردگرد بیٹھے ارکان پارلیمان زور زور سے ہنسنے لگے۔ اس دوران انہوں نے پوچھا کہ اس بار آپ نے 400 پار کیا۔کھیلا ہوا اور بی جے پی 240 سیٹوں رک گئی ۔

مودی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کلیان بنرجی نے کہا کہ بی جے پی بیساکھیوں کے سہارے حکومت چلا رہی ہے۔ انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی سے پوچھا کہ آپ اپوزیشن پارٹیوں سے اتنی نفرت کیوں کرتے ہیں؟ آپ تمام اپوزیشن جماعتوں کے قائدین سے نفرت کیوں کرتے ہیں؟ میں نے 10 سال میں وزیراعظم سے اپوزیشن لیڈرز کے لیے کبھی اچھے الفاظ نہیں سنے ۔ مجھے اس سے دکھ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ (بی جے پی) مغربی بنگال میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی، دہلی میں اروند کیجریوال، اترپردیش میں اکھلیش یادو، جھارکھنڈ میں ہیمنت سورین، مہاراشٹر میں ادھو ٹھاکرے اور تمل ناڈو میں ایم کے اسٹالن سے نفرت کرتے ہیں۔ آج وقت آگیا ہے کہ آپ ان سوالوں کا جواب دیں ۔وزیراعظم کی ملک بھر میں مقبولیت کم ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اگر میں 80 میں سے 80 سیٹیں بھی جیت جاؤں، تو بھی مجھے ای وی ایم پر بھروسہ نہیں: اکھلیش یادو

یہی نہیں ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان نے لوک سبھا اسپیکر کی طرف دیکھا اور کہا کہ جناب، ہم صرف آپ کو ہی دیکھ رہے ہیں، ہم کسی اور کو نہیں دیکھ رہے، آپ سے زیادہ ذہین آدمی کوئی نہیں ہے۔ آپ سے بڑی امیدیں ہیں۔اسی امید کی نظروں سے آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.