ETV Bharat / state

ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی ادریس علی کا انتقال - ادریس علی

TMC MLA Idris Ali Passed Away ترنمول کانگریس کے ممبر اسمبلی ادریس علی کا آج صبح 2.20منٹ پر ایک پرائیوٹ اسپتال میں انتقال ہوگیا ہے۔

ترنمول کانگریس کے رکن  اسمبلی ادریس علی کا انتقال

author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 16, 2024, 5:11 PM IST

مرشدآباد: مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس رکن اسمبلی 73سالہ ادریس علی ایک طویل عرصےسے بیمار تھے ۔انہوں نے ہوڑہ کے ایک پرائیوٹ اسپتال میں آخری سانس لی۔ادریس علی کورونا سے صحت یاب ہونے کے بعد سے ہی لگاتار بیمار تھے ۔وہ خود سے نہیں چل پارہے تھے ۔انہیں سانس لینے میں بھی تکلیف تھی ۔بیمار ہونے کی وجہ سے وہ اسمبلی کے بجٹ سیشن میں حصہ نہیں لے سکے تھے۔

انہوں نے اپنی سیاسی سفر کا آغاز کانگریس سے کیا تھا اور اس کے بعد وہ ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی ۔2014میں بشیر ہاٹ لوک سبھا حلقے سے پارلیمنٹ کے انتخاب میں جیت حاصل کی تھی ۔تاہم 2019کے انتخاب میں ترنمول کانگریس نے انہیں دوبارہ ٹکٹ نہیں دیا اور 2021کےاسمبلی انتخاب میں انہیں مرشدآباد کے بھگوان پور اسمبلی حلقے سے جیت حاصل کی تھی ۔

یہ بھی پڑھیںترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان ممی چکرورتی کا استعفیٰ دینے کا فیصلہ

ادریس علی کئی مسلم تنظیموں سے وابستہ تھے ۔2007میں جب ملی اتحاد پریشد کی تشکیل ہوئی تو وہ اس کے سرگرم رکن تھے ۔مغربی بنگال میں تسلیمہ نسرین کی دربدری کے خلاف مہم کے وہ چہرہ تھے۔ہنگامہ آرائی کی وجہ سے انہیں گرفتار کرلیا گیا اور دوہفتوں تک وہ جیل میں رہے۔اس کے علاوہ بیکری ایسوسی ایشن مغربی بنگال کے جنرل سیکریٹر ی بھی تھے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.