ETV Bharat / state

جھارکھنڈ میں قبائلی خاتون کے ساتھ اجتماعی عصمت ریزی - Gangrape incidents

Gangrape incidents ریاست جھارکھنڈ میں چند دنوں میں ہی عصمت ریزی تین واقعات پیش آچکے ہیں۔ صاحب گنج میں ایک معمر خاتون کے ساتھ اجتماعی عصمت ریزی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

Tribal woman Gangraped
Tribal woman Gangraped
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 9, 2024, 12:58 PM IST

صاحب گنج: جھارکھنڈ کے صاحب گنج میں ایک بار پھر اجتماعی عصمت ریزی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ جہاں میلے سے سامان بیچ کر واپس آنے والی ایک معمر قبائلی خاتون کے ساتھ تین نوجوانوں نے عمصت ریزی کی ہے۔ یہ واقعہ جمعرات کی دیر رات بوریا تھانہ علاقہ میں پیش آیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق جمعرات کی شام دیر گئے ایک 45 سالہ قبائلی خاتون منگروتیکر میں منعقد ہونے والے فٹ بال ٹورنامنٹ میلے میں شراب بیچنے گئی تھی۔ میلے کے بعد رات کو خاتون اسی گاؤں کے تین نوجوانوں کے ساتھ بہیار کے راستے اپنے گھر واپس آ رہی تھی۔ اسی دوران اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تین نوجوانوں نے خاتون کے ساتھ عصمت ریزی کی اور فرار ہوگئے۔

واقعہ کے بعد متاثرہ جمعہ کی صبح بوریو تھانے پہنچی اور پولیس کو معاملے کی اطلاع دی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ انچارج ٹرینی ڈی ایس پی روپک کمار سنگھ نے ٹیم تشکیل دی اور کارروائی شروع کر دی اور تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ انچارج ٹرینی ڈی ایس پی روپک کمار سنگھ نے کہا کہ متاثرہ خاتون کی تحریری درخواست پر مقدمہ نمبر 21/24 درج کیا گیا ہے اور تین ملزمین بدھی ناتھ مرمو، سریش ہیمبرم، بابو عرف پرتا ٹوڈو کو گرفتار کرکے عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا گیا ہے۔ متاثرہ خاتون کو طبی معائنے کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ اس معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ جھارکھنڈ کے دمکا میں ایک غیر ملکی خاتون اور پلوامو میں چھتیس گڑھ کے آرکسٹرا آرٹسٹ کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کا معاملہ پیش آیا تھا۔ اور اب یہ عصمت ریزی کا تیسرا معاملہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.