ETV Bharat / state

اندور میں سحری کے وقت جگانے کی روایت آج بھی جاری - Ramazan 2024 - RAMAZAN 2024

اندور میں یونس خان نام کے ایک شخص گذشتہ 30 برسوں سے روزہ داروں کو سحری کے لیے اٹھا رہے ہیں۔ یونس خان نے کہا کہ میں 11 برس کی عمر میں اپنے چاچا کی سائیکل کے پیچھے بیٹھ کر چاچا کے ساتھ سحری میں لوگوں کو جگانے جاتا تھا۔ جب میں سائیکل چلانا سیکھ گیا تو پھر میں نے اس سلسلے کو آگے بڑھایا۔

RAMAZAN 2024
اندور میں سحری کے وقت اٹھانے کی روایت آج بھی جاری ہے
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 7, 2024, 6:34 PM IST

Updated : Apr 7, 2024, 7:10 PM IST

اندور میں سحری کے وقت اٹھانے کی روایت آج بھی جاری ہے

اندور: ریاست مدھ پردیش کے صناعتی شہر اندور میں یونس خان نامی شخص گزشتہ 30 برسوں سے سحری کے وقت روزہ داروں کو سحری کے لیے بیدار کر رہے ہیں۔ رمضان کریم کا مہینہ چل رہا ہے ملک بھر میں مسلمان اپنے رازق کو راضی کرنے کے لیے عبادت میں مشغول اور خیر کے کاموں میں پیش پیش ہیں۔

وہیں رمضان کے دنوں میں سحری کے وقت روزہ داروں کو اٹھانے کی روایت صدیوں سے چلی آرہی ہے جو آج بھی ملک کے کئی اضلاع میں دیکھنے کو ملتی ہے۔ لیکن بدلتے وقت میں اس میں کمی ضرور آئی ہے مگر یہ روایت آج بھی برقرار ہے۔

ایسے ہی ایک سحری خواہ سے ای ٹی وی بھارت نے اس وقت خاص بات چیت کی جب وہ سحری کے وقت روزہ داروں کو اپنے کلام سے منفرد انداز ترنم کے ساتھ نیند سے بیدار کر رہے تھے۔ محمد یونس خان نامی یہ شخص گزشتہ 30 برسوں سے یہ خدمات انجام دے رہے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے یونس خان نے بتایا کہ میں 11 برس کی عمر میں اپنے چاچا کی سائیکل کے پیچھے بیٹھ کر چاچا کے ساتھ سحری میں لوگوں کو جگانے جاتا تھا۔ جب میں سائیکل چلانا سیکھ گیا تو پھر میں نے اس سلسلے کو آگے بڑھایا۔ میں گزشتہ 30 برس سے لوگوں کو سحری کے لیے اٹھا رہا ہوں۔ میں شاعر تو نہیں ہوں لیکن مصرے کو جوڑ کر کلام تیار کیا ہے، اسی کو ترنم میں بلند آواز میں پیش کرتا ہوں۔ جس کے ذریعے لوگ بیدار ہو جاتے ہیں۔

وہ مزید کہتے ہیں کہ اب تو لوگ میری آواز کے ساتھ ساتھ مجھے بھی پہچاننے لگے ہیں۔ وقت ضرور بدلہ ہے لیکن آج بھی لوگوں کو سحری خواہ کا انتظار رہتا ہے۔ میں تہجد پڑھ کے دو بجے کے بعد نکلتا ہوں اور مسلم علاقوں میں اپنی صدا سے لوگوں کو نیند سے جگاتا ہوں۔ عید کے دن لوگ مجھ سے مصافہ بھی کرتے ہیں اور میری کارکردگی کی تعریف بھی کرتے ہیں۔ مجھے یہ کام کر کے بڑی خوشی ملتی ہے، ایک طرف عبادت بھی ہو جاتی ہے، دوسری طرف لوگوں کو روزے کے لیے اٹھا دیتا ہوں۔ وہ مختلف اشعار اور خوبصورت جملوں سے آواز لگا کر لوگوں کو بیدار کرتے ہیں۔۔۔

یہ بھی پڑھیں:

اندور میں 36 بچوں نے ایک ساتھ پہلا روزہ رکھا

ایک ایسی افطار پارٹی جس میں لوگ اپنے اپنے گھر سے لائے افطار

Last Updated : Apr 7, 2024, 7:10 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.