ETV Bharat / state

اکبرنگر متاثرین کی مجموعی صورتحال تکلیف دہ، زکوٰۃ اینڈ چیریٹیبل فاؤنڈیشن کے وفد نے کیا دورہ - Akabarnagar Rehabilitation

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 29, 2024, 8:26 PM IST

ریاست اترپردیش کے دار الحکومت لکھنو کے اکبر نگر میں جن لوگوں کا گھر بلڈوزر کے ذریعے منہدم کیا گیا تھا۔ ریاستی حکومت نے ان کو وسنت کنج یوجنا میں گھر دیا ہے۔

زکوٰۃ اینڈ چیریٹیبل فاؤنڈیشن
زکوٰۃ اینڈ چیریٹیبل فاؤنڈیشن (Etv bharat)

لکھنؤ: اکبر نگر میں جن لوگوں کا گھر بلڈوزر کے ذریعے منہدم کیا گیا تھا اور ریاستی حکومت نے ان کو وسنت کنج یوجنا میں گھر دیا ہے، ان کی صورتحال مجموعی طور پر تکلیف دہ ہے۔ بنیادی سہولیات کا فقدان ہونے کی وجہ سے بہتر زندگی گزارنا مشکل ہے، جس کی وجہ سے لوگ خودکشی کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں- گزشتہ روز سلائی کا کام کرنے والے ایک 24 سالہ نوجوان عزیز نے خودکشی کر لی۔ آج زکوٰۃ اینڈ چیریٹیبل فاؤنڈیشن کے ایک وفد نے مرحوم عزیز کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور تفصیلی طور پر حالات معلوم کیے۔

اس موقع پر فاؤنڈیشن کی جانب سے بنیادی ضروریات کی تکمیل کے لیے ان کو فوری طور پانچ ہزار روپے نقد مدد فراہم کیے گئے ساتھ ہی اہل خانہ سے مستقل روزگار شروع کرنے کے سلسلہ میں ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی گئی۔ مرحوم عزیز کی بیوہ چونکہ سلائی کا کام جانتی ہیں تو انہیں ایک سلائی مشین بھی دی جائے گی۔ اس موقع پر زکوۃ اینڈ چیریٹیبل فاؤنڈیشن کے وفد میں شامل مولانا محمد علی نعیم رازی نے کہا کہ ریاستی حکومت کو یہاں پر بسائے لوگوں کی مکمل طور پر بازآبادکاری کی طرف توجہ دینا چاہیے۔ جو لوگ معاشی طور سے پریشان ہیں ان کی صورتحال پر فوری توجہ کر کے کاروبار کے مواقع ان کو فراہم کرنے چاہیے۔

مولانا محمد علی نعیم رازی نے کہا کہ ملی تنظیموں کے ذمہ داران کو اس جانب توجہ کرنی چاہیے کہ مسلمانوں کی ایک بڑی آبادی ان بلڈنگوں میں آباد ہوئی ہے اور ان کے پاس بنیادی تعلیم حاصل کرنے کے لیے بھی ذرائع میسر نہیں ہیں جو یقینی طور پر افسوسناک اور باعث تشویش ہے۔ وقت رہتے اگر ان کی تعلیم کا نظم نہیں کیا گیا تو ان کے آنے والی نسل اپنے مستقبل کے لیے اچھی تعمیر نہیں کر سکتی۔

زکوٰۃ اینڈ چیریٹیبل فاؤنڈیشن کی جانب سے متاثرین کی ہر ممکنہ رہنمائی کا وعدہ کرتے ہوئے فاؤنڈیشن کے سکریٹری ایڈوکیٹ محمد راشد اور رابطہ عامہ کے سکریٹری محمد اسد علی نے تمام امور کو توجہ کے ساتھ سنا اور ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

جماعت اسلامی ہند شہر لکھنؤ کے ناظم ڈاکٹر امجد سعید فلاحی نے وسنت کنج میں معاشی تنگی سے مجبور آکر خودکشی کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے حکومت کی ناکامی بتایا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بستی کو اجاڑ کر دوسری جگہ بسا دینا حکومت کا کام صرف اتنا ہی نہیں ہے بلکہ شہریوں کی بنیادی سہولیات اور ان کے روزگار کا بندوبست کرنا بھی حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے۔

ریاستی حکومت نے اکبر نگر کی آبادی کو منہدم کر کے وسنت کنج میں صرف ان کی رہائش کا نظم کیا ہے جب کہ ان کا فرض تھا کہ جن لوگوں کے روزگار کے مواقع ختم ہو گئے ہیں اس سلسلہ میں بھی مناسب و ضروری اقدامات کئے جاتے۔ ناظم شہر جماعت اسلامی ہند شہر لکھنؤ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اب تک مرنے و الوں کے اہل خانہ کو مناسب معاوضہ دیا جائے اور ان کے روزگار کے لئے ضروری قدم اٹھائے جائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.