ETV Bharat / state

صوفیاء کرام نے محبت سے ہی اسلام کے پیغام کو عام کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 6, 2024, 12:53 PM IST

Sufism International Conference اورنگ آباد میں کلچر ہاؤس آف اسلامک رب پبلک آف ایران اور ڈاکٹر رفیق زکریا ویمن کالج کے اشتراک سے انٹرنیشنل صوفی ازم پر ایک کانفرنس منعقد کی گئی۔ اس کانفرنس میں مہمان خصوصی ایران کے محمد رضا فضل تھے، اور اس اجلاس کی صدارت ویمن کالج کے پرنسپل مخدوم فاروقی نے کی۔

اورنگ آباد میں صوفیازم پرانٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد

اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں صوفی کانفرنس 2024 کا انعقاد عمل میں آیا اس میں بڑی تعداد میں اہل علم اور دانشوروں نے شرکت کی۔ یہ صوفی کانفرنس کلچرل ہاؤس آف اسلامک ریپبلک آف ایران ممبئی اور ڈاکٹر رفیق زکریا کالج فار ویمن کے مشترکہ اہتمام سے نوکنڈا میں منعقد کی ہے جس میں کلچرل ہاؤس آف اسلامک ریپبلک آف ایران ممبئی کے ڈائریکٹر محمد رضا فضل مہمان خصوصی تھے۔

جبکہ اجلاس کی صدارت ڈاکٹر رفیق زکریا کالج آف ویمن کے پرنسپل مخدوم فاروقی نے کی، اس موقع پر مقررین نے صوفی ازم کے افکار و نظریات اور بھائی چارے کے فروغ میں اس کی حصہ داری کو انسانیت کی ترقی کی ضمانت قرار دے، مختلف شرکائے اجلاس نے پیپر پریزنٹیشن یعنی مخالف پیش کر کے صوفیازم کا تعارف پیش کیا۔

اس اجلاس میں کئی اہم اور اہل علم دانشوران نے شرکت کی جبکہ سامعین کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔اس دوران کلچرل ہاؤس آف اسلامک ریپبلک آف ایران ممبئی کے ڈائریکٹر رضا فضل نے بتایا کہ محبت، الفت ہی ایک ایسا طریقہ ہے، جس کے ذریعے سے ہم دوسروں کے ساتھ رابطہ بنا سکتے ہیں، یقینا صوفیوں نے اسی محبت اور الفت کے پیغام کے ذریعے سے لوگوں میں اپنا مقام اور اپنی پہچان بنائی ہے۔۔

یہ بھی پڑھیں:تائیوان کے وفد کا دورہ اے ایم یو

اس دوران ویمن کالج کے پرنسپل ڈاکٹر مخدوم فاروقی نے کہا کہ، ملک میں کوئی بھی ایزم ہو، لیکن ہمیں آپس میں بھائی چارہ اور اتحاد بڑھانا چاہیے۔اسی لیے ہم چاہتے ہیں کہ تمام لوگوں میں بھائی چارگی ہو، اللہ تعالی نے یہ سکھایا ہے کہ آپ مخلوق ہو اور سبھی کو ایک ساتھ رہنا چاہیے، اس لیے کئی سارے لوگ ایسے راستے چونتے ہیں، جس سے آپس میں بھائی چارہ پیدا ہو، ساتھ ہی ہمیں چاہیے کہ ہمارے اندر جو بھی صلاحیتیں ہیں، اس سے لوگوں کو کس طرح سے فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔ اور اسی احساس کے ذریعے انسانیت کو زندہ رکھا جا سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.