ETV Bharat / state

بیدر میں عظیم الشان بین ریاستی قرآت قرآن کریم کا مقابلہ - Quran Qirat Recitation - QURAN QIRAT RECITATION

ضلع بیدر میں واقع جامع مسجد میں دارالقرات کلیمیہ(اورنگ آباد) کے عظیم الشان بین ریاستی قرات قرآن کامیاب انعقاد عمل میں آیا جس میں ملک کی مختلف ریاستوں کے مشہور قراء نے شرکت کی۔

بیدر میں عظیم الشان بین ریاستی قرآت قرآن کریم کا مقابلہ
بیدر میں عظیم الشان بین ریاستی قرآت قرآن کریم کا مقابلہ (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 1, 2024, 3:26 PM IST

بیدر:ریاست کرناٹک کے بیدر میں واقع جامع مسجدمیں دارالقرات کلیمیہ (اورنگ آباد) کی جانب سے قرات قرآن کریم کا اہتمام کیا گیاجس کی صدارت شاہین ادارہ کے چئیرمین ڈاکٹر عبدالقدیر نے فرمائی۔

بیدر میں عظیم الشان بین ریاستی قرآت قرآن کریم کا مقابلہ (etv bharat)

قاری مولانا سید یحیی قادری بطور مہمان شرکت کی۔اس موقع پر ریاست مہاراشٹرا،تیلنگانہ اور کرناٹک کے معروف قاری اس بین ریاستی مظاہرہ قرآت قران کریم میں شرکت کی۔

بیدر میں شاہین ادارہ کے چئیرمین ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہا کہ میں سب سے پہلے تمام قاری اور مقامی دینی مدارس کے طلباءو طالبات اور علماء کرام واساتذہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ جنہوں نے اس پروگرام کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اس میں شرکت کی اور اسے کامیاب بنایا ۔

محمد معظم امیر جماعت اسلامی ہند شاخ بیدر نے قران کریم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قران کو پڑھنا اور سمجھنا نہایت ضروری ہے قران کو تجوید کے ساتھ پڑھنا ضروری ہے تھوڑی سی بھی الفاظ کے رد و بدل سے معنی بدل جاتے ہیں۔

مولانا مونس کرمانی نے کہا کہ آج کل آدمی ایک انجام مقام پر بھی جاتا ہے تو اس کو راستہ معلوم نہیں رہتا تو آج جی پی آر ایس موبائل کی مدد سے اپنی منزل کو پہنچ جاتا ہے۔ اس طرح ہم قرآن کو کھول کر اگر پڑھیں گے تو زندگی کے تمام مسائل کا حل اس میں ہمیں مل جائے گا۔قرآن مجید کا پڑھنا دیکھنا اور سننا ثواب میں داخل ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: قرآن سے اپنی وابستگی کو مزید مضبوط بنائے، علمائے کرام کا مشورہ

اس موقع پر ریاستی حج کمیٹی بینگلور کے رکن سید منصور احمد قادری، بیدر شہر کے علمائے کرام، دینی مدارس کے معلم اور طلباء و طالبات کے علاوہ معززین شہر کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.