ETV Bharat / state

یوم آزادی کے موقع پر منعقدہ پروگرام میں اسکولی بچوں نے سماں باندھ دیا - School Children - SCHOOL CHILDREN

بھاگلپورٹاؤن ہال میں یوم آزادی کے موقع پر ضلع انتظامیہ کی جانب سے ثقافتی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں مختلف اسکولوں کے طلبا نے رنگا رنگ پروگرام پیش کرکے سماں باندھ دیا۔ اس موقع پر دیش بھکتی کے گیت گائے گئے۔

یوم آزادی کے موقع پر منعقدہ پروگرام میں اسکولی بچوں نے سماں باندھ دیا
یوم آزادی کے موقع پر منعقدہ پروگرام میں اسکولی بچوں نے سماں باندھ دیا (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 17, 2024, 2:13 PM IST

بھاگلپور: پورے ملک کی طرح ریاست بہار کے بھاگلپور میں بھی 78واں یوم آزادی انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر جہاں صبح جگہ جگہ ترنگے کو سلامی دی گئی وہیں شام کو بھاگلپور کے ٹاؤن ہال میں ضلع انتظامیہ کے زیر اہتمام کے ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس ثقافتی پروگرام کا بھاگلپور کے ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر جناب کمار انوراگ شمع کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع ضلع کے مختلف اسکولوں کے بچوں نے رنگا رنگ پروگرام پیش کیے۔ کسی نے دیش بھکتی گیت گایا تو کسی نے اپنے نغموں سے جنگ آزادی کی یاد تازہ کر دی۔

یوم آزادی کے موقع پر منعقدہ پروگرام میں اسکولی بچوں نے سماں باندھ دیا (ETV Bharat)

اس موقع پر شہر کی معزز ہستیاں موجود تھیں جن میں کمشنر کے سکریٹری مسٹر ابھئے کمار سنگھ، ایڈیشنل کلکٹر مسٹر مہیشور پرساد سنگھ، جوائنٹ ڈائرکٹر واٹر رابطہ ناگیندر کمار گپتا، ایڈیشنل کلکٹر ڈیزاسٹر منیجمنٹ مسٹر کندن کمار، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مسٹر راجکمار شرما، جنرل برانچ کے انچارج آفیسر مسٹر متھیلیش پرساد سنگھ، ڈائرکٹر ڈسٹرکٹ رورل ڈیولپمنٹ ایجنسی مسٹر درگا شنکر، ڈسٹرکٹ سپلائی آفیسر مسٹر راجکمار، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر جئے نارائن سنگھ، ڈسٹرکٹ آرٹ کلچر آفیسر مسٹر انکت کمار اور کئی دیگر عہدیداران اور مختلف اسکولوں سے پروگرام میں شرکت کرنے آئے بچوں کے سرپرست اور بڑی تعداد میں سامعین موجود رہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندروتی مہیلا کالج کی یوم تاسیس تقریب - Sundarwati Mahila Mahavidyalaya

اس ثقافتی پروگرام میں کل 12 اسکولوں کے طلباء نے حب الوطنی اور لوک گیتوں پر مبنی پرکشش اور دلکش پروگرام پیش کیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.