لکھنؤ: لوک سبھا انتخابات کے ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری ہے۔ ریاست اتر پردیش میں رجحانات کے مطابق انڈیا اتحاد تقریبا 48 پارلیمانی نشستوں پر آگے ہے۔ اس تعلق سے سماجوادی پارٹی کے قومی ترجمان عمیق جامعی نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اتر پردیش میں جس طریقے سے اکھلیش یادوں نے آئین کے تحفظ کا کال دیا اور اس پر عوام نے یکجہتی کا مظاہرہ کیا،، وہ قابل تعریف ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس طریقے سے ریاست میں بلڈوزر ٹرینڈ اپنائی گئی تھی اور نہ صرف مسلمانوں کو بلکہ اکثرتی طبقہ کے اعلی ذات کو نشانہ بنایا گیا۔اس کا یہ نتیجہ ہے کہ ریاست میں بڑی تعداد میں انڈیا اتحاد پارلیمانی نشست جیتنے میں کامیاب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں نہ رام مندر کا ایجنڈا چلا اور نہ ہی دیگر اشتعال انگیز بیان کا ایجنڈا چلا ریاست میں بے روزگاری، مہنگائی جیسے اہم مدعے تھے جس پر عوام نے اپنا ووٹ دے کر کے بی جے پی کو زبردست جواب دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لوک سبھا الیکشن 2024: اترپردیش کےغازی پور سے افضال انصاری اور رامپور سے محب اللہ ندوی آگے
جامعی کا کہنا تھا کہ ریاست میں خاص طور سے اقلیتوں کے خلاف جو زیادتی ہوئی ہے۔ وہ سبھی کے سامنے ہے لیکن اس کے ساتھ جو دیگر طبقات نے یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔بی جے پی کو اپنے ووٹ کے ذریعہ قرارہ جواب دیا ہے۔اس کا اکھلیش یادو اور انڈیا اتحاد کے رہنماؤں کو سہرا جاتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ یہ ابتدائی رجحانات ہیں تاہم ان رجحانات میں مزید اضافہ ہوگا اور نتیجے میں تبدیل ہوں گے۔