ETV Bharat / state

ایس پی کے مزید 11 امیدواروں کا اعلان، غازی پور سے افضل انصاری کو ٹکٹ - افضل انصاری

Loaksabha Election 2024: سماج وادی پارٹی نے مظفر نگر اور غازی پور جیسی اہم لوک سبھا سیٹوں پر بھی امیدوار کھڑے کیے ہیں۔ مختار انصاری کے بھائی افضل انصاری کو غازی پور سے ٹکٹ دیا گیا ہے جبکہ ہریندر ملک کو مظفر نگر سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔

Samajwadi Party
ایس پی کے مزید 11 امیدواروں کا اعلان، غازی پور سے افضل انصاری کو امیدوار بنایا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 19, 2024, 4:23 PM IST

Updated : Feb 19, 2024, 4:57 PM IST

اترپردیش: سماج وادی پارٹی نے آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لیے مزید 11 امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ مختار انصاری کے بھائی افضل انصاری کو غازی پور سے ٹکٹ دیا گیا ہے جبکہ ہریندر ملک کو مظفر نگر سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔

غور طلب ہو کہ ایس پی نے راجیش کشیپ کو شاہجہان پور سے، اوشا ورما کو ہردوئی سے، رامپال راج ونشی کو مصریخ لوک سبھا سیٹ سے، آر کے چودھری کو موہن لال گنج سے، ایس پی سنگھ بگھیل کو پرتاپ گڑھ سے، رمیش گوتم کو بہرائچ سے، شریا ورما کو گونڈا سے، وریندر سنگھ کو چندولی سے اور نیرج موریہ کو آنولہ لوک سبھا سیٹ سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔

ایس پی نے لوک سبھا انتخابات کے لیے کل 27 امیدوار کا اعلان کیا

سماج وادی پارٹی نے اس سے قبل 30 جنوری کو امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی تھی، جس میں 16 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا تھا۔ پہلی فہرست کے مطابق پارٹی نے ڈمپل یادو کو مین پوری سے، شفیق الرحمان برک کو سنبھل سے اور رویداس مہروترا کو لکھنؤ لوک سبھا سیٹ سے امیدوار بنایا ہے۔ اکھلیش یادو کی قیادت والی پارٹی ایس پی نے اب تک اترپردیش کی 80 لوک سبھا سیٹوں میں سے کل 27 سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

راہل گاندھی کی یاترا میں اکھلیش نے شرکت نہیں کی

دوسری فہرست ایس پی نے ایسے وقت جاری کی ہے جب کانگریس لیڈر راہل گاندھی پارٹی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا کے ساتھ اترپردیش میں ہیں۔ آج وہ امیٹھی میں ہیں، جو ان کی پرانی لوک سبھا سیٹ تھی۔ اکھلیش یادو انڈیا اتحاد کا حصہ ہیں لیکن کانگریس کے ساتھ مبینہ اختلافات کی وجہ سے انہوں نے راہل گاندھی کے دورے میں شرکت نہیں کی۔ ایسا مانا جاتا ہے کہ وہ سیٹوں کی تقسیم کے معاملے پر کانگریس سے اتحاد کرنے کے موڈ میں نہیں ہیں، جہاں وہ کانگریس کو 11 سیٹوں کی پیشکش کر رہے ہیں۔

Last Updated : Feb 19, 2024, 4:57 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.