ETV Bharat / state

لکھنؤ ایئرپورٹ سے چھٹی پرواز حج کے لیے روانہ ہوئی - Haj 2024 - HAJ 2024

حج 2024 کے لیے ملک کے مختلف خطوں سے عازمین حج سفرِ حج پر روانہ ہورہے ہیں، جہاں 11 مئی کو چودھری چرن سنگھ بین الاقوامی ہوائی اڈے سے 289 عازمین حج روانہ ہوئے۔

HAJ 2024
لکھنؤ ایئرپورٹ سے چھٹی پرواز حج کے لیے روانہ ہوئی (Photo: Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 12, 2024, 1:19 PM IST

لکھنو: حج 2024 کے عازمین حج کے لیے لکھنؤ ہوائی اڈے سے چھٹی پرواز نمبر SV 3893‏ 11 مئی 2024 کو شام 5:25 بجے چودھری چرن سنگھ بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روانہ ہوئی۔ اس پرواز سے 289 عازمین حج روانہ ہوئے جن میں 116 مرد اور 173 خواتین شامل ہیں۔

غور طلب ہے کہ اس فلائٹ میں 73 غیر محرم کوٹے کی خواتین سفر حج پر گئی ہیں، جن میں دہلی اور بہار کی بھی ایک ایک خاتون شامل ہیں۔ سب سے زیادہ 174 عازمین حج کانپور نگر ضلع سے گئے ہیں۔ عازمین حج کی سہولت کے لیے ایک خادم الحجاج زید ضلع پریاگ راج سے گئے ہیں۔

حج ہاؤس لکھنؤ کی بغیر محرم کے کوٹہ کی خواتین کو ایک ساتھ بٹھایا گیا اور رخصت ہونے والے خادم الحجاج سے ملوایا گیا اور ساتھ ہی رخصت کیا گیا۔ وہیں 11 مئی 2024 کو دہلی ہوائی اڈے سے دو پروازیں روانہ ہوئیں۔ دہلی سے ساتویں پرواز نمبر ‏SV03761 نے 212 عازمین حج کو لے کر گئی۔ باغپت سے 137 اور میرٹھ سے 59 عازمین اس فلائٹ سے گئے ہیں۔ سہارنپور کی فہمدہ کے شوہر عتیق احمد بطور خادم الحجاج عازمین کے ساتھ گئے۔ اتر پردیش اور دیگر ریاستوں سے بغیر محرم کوٹے کے 58 خواتین اس فلائٹ میں سوار ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ دہلی ہوائی اڈے سے 252 عازمین حج آٹھویں فلائٹ سے میرٹھ کے گئے ہیں۔ جس میں دو خادم الحجاج، بجنور کے ضیا الرحمن اور شاملی کے اخلاق کو عازمین حج کی سہولت کے لیے بھیجا گیا ہے۔ دہلی سے آٹھ پروازوں سے 1480 عازمین حج روانہ ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.