ETV Bharat / state

خدمت حجاج کمیٹی کی جانب سے چھ تربیتی نشستوں کا اہتمام - Khidmat Hajjaj Committee - KHIDMAT HAJJAJ COMMITTEE

ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں پچھلے تین دہائیوں سے خدمت حجاج کمیٹی مفت میں عازمین حج کی رہنمائی کرتے ہوئے ہر سال چھ تربیتی نشست منعقد کر رہی ہے، جس میں اورنگ آباد ضلع ہی نہیں بلکہ مراٹھواڑہ کے ساتھ ساتھ مختلف اضلاع کے عازمین حج بھی تربیتی نشست کے لیے اورنگ آباد کا رخ کرتے ہیں۔

خدمت حجاج کمیٹی کی جانب سے چھ تربیتی نشستوں کا اختتام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 29, 2024, 12:54 PM IST

اورنگ آباد: خدمات حجاج کمیٹی اورنگ آباد اور مہاراشٹر اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے دو روزہ تربیتی نشست منعقد کی گئیں جس میں حج کمیٹی آف انڈیا اور پرائیویٹ ٹورز کے ذریعے اس سال حج کے لیے جانے والے عازمین حج کی تربیت اورنگ آباد حج ہاؤس قلعہ ارک وی آئی پی روڈ اورنگ آباد میں عمل میں آئی۔ اس تربیتی پروگرام کا آغاز تلاوت قران پاک سے کیا گیا اور نعت شریف بھی پیش کی گئی۔
تربیتی نشست کے پہلے دن خدمات حجاج کمیٹی اورنگ آباد کے صدر نشین و جامعہ اسلامیہ کاشف العلوم کے صدر مدرس معلم الحجاج الحاج مولانا محمد نسیم الدین مفتاحی نے عازمین حج کے جم غفیر سے ابتدائی خطاب کیا۔ ان کے مقدس سفر حج پر انتخاب کے لیے انہیں مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ حج مبرور کا بدلہ جنت کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے۔ عازمین حج اس مقدس سفر کو غنیمت جانیں اور یہاں سے تربیت حاصل کر کے تمام ارکان اطمینان کے ساتھ صحیح طور پر انجام دیں۔

آخر میں امتیاز قاضی چیف ایگزیکٹیو آفیسر مہاراشٹر اسٹیٹ حج کمیٹی نے خطاب کیا، حجاج کو معلومات دیتے ہوئے کہا کہ حجاج کمیٹی کی خدمات لائق تحسین ہیں۔ مولانا محمد نسیم الدین مفتاحی کی سر پرستی میں کمیٹی عازمین کی تربیت کا فریضہ بحسن و خوبی انجام دے رہی ہے۔ ہم خود مولانا نسیم مفتاحی کو تربیت کیلئے ممبئی بارہا دعوت دے چکے ہیں، اور دیر شام پہلےدن کی نشست اختتام ہوئی۔

نشست کے دوسرے دن صبح ارشد انجینئر اور سید عزیز قریشی نے حج کے پانچ دن کی تربیت دی۔ دو پہر کے اجلاس میں مولانا نسیم الدین مفتاحی نے مدینہ کے سفر اور آداب کی تربیت دی، اس نشست میں نظامت کے فرائض مرزا افسر علی بیگ اور مرزا رفعت بیگ نے کیا، مہاراشٹر حج کمیٹی کے انتظامی افسر عبدالباری پٹیل اور ذکی الدین صدیقی کی رہنمائی میں حج ہاؤس اورنگ آباد میں انتظامات کیے گئے ، 1066 مرد، 1008 خواتین، عازمین نے دو روزہ تربیتی نشست میں شرکت کی۔ اورنگ آباد، احمد نگر، ناسک، پونے، بیٹر، بلڈھانہ، جالنہ، ناندیڑ ، پر بھٹی، لاتور سے کل 2074 حاجیوں نے شرکت کی۔ بعد ازاں حجاج کرام کے سوالات کے جوابات دیے گئے۔ نشست کا اختتام دعا پر ہوا۔ اس دو روزہ اختتامی تربیتی نشست کی کامیابی میں تمام ذمہ داران نے انتھک جدو جہد کی۔
یہ بھی پڑھیں: حج اخراجات کی تیسری قسط جمع کرنے کی آخری تاریخ میں 4 مئی 2024 تک توسیع

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.