ETV Bharat / state

مرادآباد میں یتی نرسنگھا نند کے خلاف شیعہ برادری کا احتجاجی مظاہرہ - Narsinghanand Blasphemy Row

مرآداباد میں شیعہ برادری نے توہین رسالت کے ملزم یتی نرسنگھانند سرسوتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مرادآباد میں یتی نرسنگھا نند کے خلاف شیعہ برادری کا احتجاجی مظاہرہ
مرادآباد میں یتی نرسنگھا نند کے خلاف شیعہ برادری کا احتجاجی مظاہرہ (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 7, 2024, 2:36 PM IST

مرادآباد میں یتی نرسنگھا نند کے خلاف شیعہ برادری کا احتجاج (ETV Bharat)

مرادآباد: غازی آباد میں ڈاسنا مندر کے پجاری یتی نرسنگہا نند کے خلاف احتجاج رکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ پورے ملک کے مسلمانوں میں یتی نرسنگہا نند کے خلاف شدید غصہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ملک میں جگہ جگہ یتی نرسنگھا نند کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جا رہی ہیں اور احتجاجی مظاہرے کرکے اس کو گرفتار کرنے کی مانگ زور پکڑتی جا رہی ہے۔

وہیں مرآداباد میں بھی شیعہ برادری نے گستاخی کے ملزم یتی نرسنگھا نند کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے وزیر اعلی کے نام ڈی ایم کو میمورنڈم پیش کیا اور ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ آج مرادآباد کلیکٹریٹ پر کثیر تعداد میں شیعہ طبقے کے لوگ اکٹھا ہوئے اور انہوں نے گستاخ رسول یتی نرسنگھا نند کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے اس کے خلاف سخت کارروائی کرنے اور اسکی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے شیعہ مولانا علی حیدر نوری نے کہا کہ اللہ کے بعد سب سے بڑی ذات پیغمبر اسلام کی ہے اور جس طرح سے یتی نرسنگھا نند آپ کی شان میں نازیبا اور قابل اعتراض بیان بازی کی ہے اس کی ہم مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مانگ کرتے ہیں کہ اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اور اس کو گرفتار کر کے جیل بھیجا جائے۔

مزید پڑھیں:

گستاخی معاملہ: مظفرنگر میں نرسنگھانند سرسوتی کے خلاف ایم آئی ایم کا زبردست احتجاج

نرسنگھانند کے خلاف بلند شہر میں احتجاج، 8 گرفتار - Protest against Narsinghanand

یتی نرسنگھانند کے خلاف فوری کاروائی کرنے کا مطالبہ، کشمیری علمائے کرام نے امت شاہ کو لکھا خط

مولانا نے مزید کہا کہ ایسا شخص بابا کہلانے کا حقدار نہیں ہے اور کوئی بھی مذہب کسی دوسرے مذہب کی برائی کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ اس بابا نے ہمارے نبی کی شان میں جو نازیبا کلمات کہے ہیں اس کو ہم دہرا بھی نہیں سکتے اور ایسا شخص کسی مذہب کا نہیں ہو سکتا کیونکہ کوئی بھی مذہب کسی دوسرے مذہب کی توہین کرنے کی اجازت نہیں دیتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.