ETV Bharat / state

شاہجہان شیخ کی 12 کروڑ روپے سے زائد کی جائیداد ضبط

Shahjahan Sheikh Property Seized ای ڈی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایجنسی نے تعزیرات ہند کی مختلف دفعات اور مغربی بنگال اسٹیٹ ہائی وے ایکٹ سمیت مختلف دفعات کے تحت مغربی بنگال پولیس کی طرف سے درج کئی ایف آئی آر کی بنیاد پر تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔

شاہجہان شیخ
شاہجہان شیخ
author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 6, 2024, 10:50 PM IST

کولکتہ: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے تحت مغربی بنگال میں گرفتار ترنمول کانگریس کے معطل لیڈر شاہجہان شیخ کے 12.78 کروڑ روپے کے منقولہ اور غیر منقولہ اثاثوں کو ضبط کر لیا ہے۔

سرکاری ذرائع نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ ای ڈی نے بتایا کہ یہ ضبطی شاہجہان شیخ اور دیگر کے خلاف قتل، جبری وصولی اور زمین پر قبضے سمیت مختلف الزامات میں جاری تحقیقات کے سلسلے میں ہوئی ہے۔

ای ڈی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایجنسی نے تعزیرات ہند کی مختلف دفعات اور مغربی بنگال اسٹیٹ ہائی وے ایکٹ سمیت مختلف دفعات کے تحت مغربی بنگال پولیس کی طرف سے درج کئی ایف آئی آر کی بنیاد پر تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔ شاہجہاں شیخ اور دیگر کے خلاف گھناؤنے جرائم جیسے دھمکی، قتل، اقدام قتل، جبرآ وصولی اور عام لوگوں کی زمینوں پر قبضے وغیرہ کے لیے ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سی آئی ڈی نے شاہجہاں شیخ کو سی بی آئی کے حوالے کردیا

ای ڈی نے جرائم سے حاصل کیے گئے 12.78 کروڑ روپے کے غیر منقولہ اور منقولہ اثاثوں کو ضبط کیا ہے۔ ان میں 14 غیر منقولہ جائیدادوں کی نوعیت میں اپارٹمنٹس، زرعی زمین، ماہی گیری کے لیے زمین، گاؤں سربیریا، سندیشکھلی اور کولکاتہ میں زمین اور عمارتیں وغیرہ شامل ہیں۔ ای ڈی نے بتایا کہ دو بینک کھاتوں کو بھی سیل کر دیا گیا ہے۔

یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.