ETV Bharat / state

شاہ اسلامک لائبریری کے وفد نے ضلع مجسٹریٹ سے کی ملاقات

Preparation For Holy Month Ramadan: شاہ اسلامک لاٸبریری جامع مسجد کے ایک وفد نے ضلع مجسٹریٹ سے ملاقات کی اور ماہ رمضان المبارک کی آمد کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا۔ ادارے کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل علاقے میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صاف صفائی معاملے پر بات چیت ہوئی۔

شاہ اسلامک لائبریری کے وفد نے ضلع مجسٹریٹ سے کی ملاقات
شاہ اسلامک لائبریری کے وفد نے ضلع مجسٹریٹ سے کی ملاقات
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 9, 2024, 12:40 PM IST

شاہ اسلامک لائبریری کے وفد نے ضلع مجسٹریٹ سے کی ملاقات

مظفرنگر: ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں مشہور فلاحی ادارہ شاہ اسلامک لاٸبریری جامع مسجد کے ذمہ داران نے ضلع مجسٹریٹ سے ملاقات کی اور ماہ مقد رمضان المبارک کے دوران پختہ انتظامات کو لے کر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ ضلع مجسٹریٹ کو میمورنڈم پیش کیا۔ شاہ اسلامک لاٸبریری کے بانی قاری محمد خالد بشیر قاسمی نے وفد کی قیادت کی۔ میمورنڈم پیش کرتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ سے مطالبہ کیا گیا کہ شہر و ضلع کے مسلم اکثریتی علاقوں میں ماہ رمضان میں سحری و افطار اور نماز تراویح کے وقت بجلی و پانی کی سپلائی کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ماہ مبارک کے ایام جمعہ کو راستوں پر آمدو رفت کو محفوظ و منظم کیا جائے۔ مشترکہ آبادی والے علاقوں میں مساجد کی حفاظت کے لئے خصوصی احکامات جاری کیے جاٸیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اشیا خورد و نوش کی قیمتوں میں تشویشناک اضافہ پر کنٹرول رکھا جائے اور نقلی اور غیر معیاری اشیا کی فرختگی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: اے ائی ایم ائی ایم نے رمضان سے متعلق مظفرنگرضلع انتظامیہ کو میمورنڈم دیا

وفد کو ڈی ایم مظفرنگر نے یقین دلایا کہ سبھی مطالبات پر بہتر سے بہتر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ وفد میں محبوب عالم ایڈوکیٹ ماسٹر اختر خان، ڈاکٹر پرویز رسول قریشی، اعظم زیدی، ایڈوکیٹ قاری نذیر، محمد پرویز انصاری شامل تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.