ETV Bharat / state

خالصہ کے یوم تاسیس پر 192 سکھ عقیدت مندوں کا ایک گروپ پاکستان کے لیے روانہ - Pilgrimage To Pakistan

Khalsa Sajna Divas: خالصہ یوم تاسیس کے موقع پر دہلی سکھ گوردوارہ منجمنٹ کمیٹی کے 192 یاتریوں کا ایک گروپ پاکستان کے گرودھاموں کا دورہ کرنے کے لیے روانہ ہوا۔

Pilgrimage To Pakistan
خالصہ کے یوم تاسیس پر 192 سکھ عقیدت مندوں کا ایک گروپ پاکستان کے لیے روانہ
author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 12, 2024, 10:50 PM IST

نئی دہلی: خالصہ یوم تاسیس کے موقع پر دہلی سکھ گوردوارہ منجمنٹ کمیٹی کے 192 یاتریوں کا ایک گروپ جمعہ کو پاکستان کے گرودھاموں کا دورہ کرنے کے لیے روانہ ہوا۔

کمیٹی کے چیئرمین سردار ہرمیت سنگھ کالکا اور جنرل سیکرٹری سردار جگدیپ سنگھ کاہلون نے یہاں بتایا گیا کہ 192 یاتریوں کا یہ جتھہ دہلی سے پاکستان کے لیے روانہ ہوا ہے، جو کل پاکستان میں داخل ہوگا اور خالصہ یوم تاسیس اور بیساکھی سے متعلق پروگراموں میں شرکت کے بعد واپس آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس جتھہ کو گوردوارہ ننکانہ صاحب، پنجہ صاحب، ڈیرہ صاحب اور کرتارپور صاحب جانے کی اجازت مل گئی ہے اور یہ دہلی سکھ گوردوارہ مینجمنٹ کمیٹی کے ممبران سردار دلجیت سنگھ سرنا اور سردار رامندر سنگھ سویتا کی قیادت میں روانہ ہوا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے کہا کہ خالصہ یوم تاسیس کے علاوہ گرو نانک دیو جی کے پرکاش پروو سمیت دیگر مقدس دنوں پر سکھ یاتریوں کا ایک گروپ پاکستان جاتا ہے اور گرودھاموں کا دورہ کرنے کے بعد واپس آتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں مزید گروپس سکھ یاتریوں کی زیارت کے لیے بھیجے جائیں گے۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں:

چھٹی سنگھ پورہ واقعہ کے 24 برس کے بعد بھی متاثرین انصاف کے منتظر

'کشمیر میں سکھوں کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.