رامپورہاٹ:مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع کے رامپور ہاٹ تھانہ کے تحت 14 نمبر قومی شاہراہ ہوئے دلدوز سڑک حادثہ میں چار لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ 11 افراد شدید طور پر زخمی ہو گئے۔زخمیوں میں تین کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔اس واقعے کے بعد پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔
پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور مقامی باشندوں کی مدد سے زخمیوں کو نزدگی ہسپتال میں داخل کرایا ۔شدید طور پر زخمیوں کو بیربھوم کے رامپورہاٹ محکمہ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔اس معاملے میں واضح طور پر کچھ بھی کہا نہیں جا سکتا ہے۔اس حادثے میں چار لوگوں کی موت ہوئی ہے۔مرنے والوں کی شناخت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔حادثے میں ہلاک ہونے والے تمام افراد مزدور ہیں۔وہ کھیت مزدوری کے لئے کہیں جا رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:ہماچل: سولن کاسمیٹک فیکٹری میں آتشزدگی، 13 افراد لاپتہ
مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ پیچھے آنے والا ایک ٹرک نے مزدوروں سے بھری پیک اپ وین کو ٹکر مار دیا۔موقع پر ہی چار لوگوں کی موت ہوگئی۔زخمیوں میں سے بیشتر افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔مقامی باشندوں نے سڑک حادثے کے بعد احتجاج کیا۔انہوں نے ٹرک ڈرائیور کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔