رائے پور: چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی وشنو دیو سائی کی سیکورٹی میں بڑی کوتاہی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک شخص وزیر اعلی وشنو دیو سائی سے ملنے آیا تھا۔ یہ شخص ایک وی آئی پی کار میں پستول لے کر رائے پور میں وزیراعلی کی رہائش گاہ پہنچا تھا۔ تلاشی کے دوران اس شخص سے ایک پستول برآمد ہوا۔ وزیر اعلیٰ کی سکیورٹی میں کوتاہی پر تین سکیورٹی اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کی تحقیقات تاحال جاری ہیں۔
وزیراعلی سیکورٹی ایس پی پرفل ٹھاکر نے کہا ہے کہ "ایک شخص رائے پور میں وزیراعلی کی رہائش گاہ پر وزیر اعلی سے ملنے آیا تھا، سی ایم ہاؤس میں داخل ہونے کے بعد وزیراعلی کے کمرے میں جانے سے پہلے اس کی تلاشی لی گئی اسی دوران اس کے پاس سے ایک پستول برآمد ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ کی سیکورٹی میں کوتاہی کے بعد 3 سیکورٹی اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ اس معاملے میں کچھ اور سیکورٹی اہلکاروں کو معطل کیا جا سکتا ہے"۔
یہ بھی پڑھیں: ہماچل پردیش سیاسی بحران: بی جے پی کے 14 ارکان اسمبلی معطل
ذرائع کے مطابق سی ایم ہاؤس میں پستول لے کر جانے والا شخص جش پور کا رہنے والا ہے۔ وہ وزیر اعلیٰ سے ملاقات کے لیے رائے پور سی ایم کی رہائش گاہ پہنچا تھا۔ اس پورے معاملے میں اے ڈی جی انٹیلی جنس نے 3 سیکورٹی اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔ تحقیقات کے بعد مزید سیکیورٹی اہلکاروں کو معطل کیے جانے کا امکان ہے۔