احمدآباد: گزشتہ چند برسوں سے فلموں کے ذریعہ ایک مخصوص طبقے کے جذبات کو ٹھینس پہنچانے کی منظم سازش کی جا رہی ہے۔حالیہ دنوں میں ہم دو ہمارے 12 نام کی ایک فلم ریلیز کی گئی ہے۔اس فلم میں مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
اسی سلسلے میںایس ڈی پی آئی شاخ گجرات کے کارکنان نے احمد آباد کے کمشنر جی ایس ملک کو سے ملاقات کی اور فلم ہم 2 ہمارے 12 پر پابندی لگانے کی اپیل کی۔اس کے ساتھ ساتھ قرآن شریف کی بے حرمتی کرنے والے ملون سدھارتھ کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔
ایس ڈی پی ائی گجرات کے کارکنان نے احمد آباد کے پولیس کمشنر سے ملاقات کرتے ہوئے ایک میمورنڈم دیا۔ اس تعلق سےایس ڈی پی آئی کے رکن سراج شیخ نے کہا کہ ملک میں نفرت پھیلانے کے لیے بنیاد پرست ہر طرح کے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں، ایسے میں فلم ساز اور اداکار کیوں پیچھے رہ جائیں۔ ایک وقت تھا جب فلم ایکتا بھائی چارہ اور ملک کی نوجوان نسل کو پیغام دینے کے لیے بنائی جاتی تھی ۔بدعنوانی کے خلاف فلم بنتی تھی لیکن ایسا نہیں ہے۔فلموں کے ذریعہ ایک خاص طبقے کو ہدف بنایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سلمان خان کی گاڑی پر اے کے 47 سے حملہ کرنے کا منصوبہ ناکام
انہوں نے کہاکہ ہم اپنی سیاسی تنظیم کی جانب سے پولیس کمشنر سے ملاقات کی اور اس فلم پر مکمل پابندی عائد کرنے کی اپیل کی۔احمدآباد کے کمشنر کے ساتھ ملاقات میں اس معاملے کو لے کر شکایت کی گئی۔اس کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ ساتھ ہی ساتھ اس فلم پر پابندی لگانے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔