ETV Bharat / state

یادگر میں سروا دھرم سمیلن کا انعقاد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 31, 2024, 1:31 PM IST

Sarv Dharma Sammelan In Yadgir: ضلع یاد گیر کے شوراپور میں حضرت صوفی سرمست اسلامک اسٹڈی سرکل گلبرگہ کی جانب سے سروا دھرم سمیلن کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقعے پر مختلف مذاہب کے رہنماؤں نے ملک میں امن و امان کے لیے خصوصی دعا کا اہتمام کیا۔

یادگر میں سروا دھرم سمیلن کا انعقاد ،زعفرانی لباس کا احترام ہونا چاہیے

یادگیر: حضرت صوفی سرمست اسلامک اسٹڈی سرکل گلبرگہ کے صدر سینئر صحافی عزیز اللّٰہ سرمست نے ملک کے موجودہ حالات میں مذہبی رواداری کو عام کرنے پر زور دیا۔ وہ شوراپور ضلع یادگیر میں عرس حضرت برہان الدین شاہ قادری کے ضمن میں منعقد سروا دھرم سمیلن کو مخاطب کررہے تھے۔ عزیز اللّٰہ سرمست نے مذہب کی بنیاد پر نفرت پھیلانے کی غرض سے زعفرانی لباس کے استعمال پر روک لگانے کے لیے سادھو سنتوں کو آگے آنے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ سادھو سنتوں اور صوفیاء کے یہاں زعفرانی لباس کی بہت زیادہ اہمیت ہے ۔اس لباس کا احترام ہونا چاہیئے۔ اسے ہر کوئی نہیں پہن سکتا اور یہ لباس زیب تن کرنے والا محبت کا علمبردار ہوتا ہے۔حضرت خواجہ غریب نواز نے زعفرانی لباس اس لئے پسند فرمایا کہ اس میں بلا لحاظ مذہب انسانوں کو قریب کرنے کی کشش پائی جاتی ہے

یہ بھی پڑھیں: اجمیر شریف میں مختلف بیماریوں سے نجات کے لئے دعا کے پرچے تقسیم

ان کا کہنا ہے کہ عرس اور جاترا کے انعقاد کا اصل مقصد بھائی چارہ کا پیغام دینا ہے۔ مختلف مٹھوں کے سوامیوں اور کیتھولک چرچ کے فادر ڈیسوزا اور فادر فلپس نے اپنی تقاریر میں کہا کہ ہر مذہب انسانوں کو آپس میں جوڑنے اور صحیح راستہ چلنے کی تعلیم دیتا ہے ۔امن و امان قائم کرنے کیلئے تمام مذاہب کے ماننے والوں کو آپس میں پیار محبت سے رہنا چاہئیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.