کولکاتا: قومی انتخابی کمشین کی جانب سے لوک سبھا 2024 کے شیڈول کا اعلان کرتے ہی ملک کی دوسری ریاستوں کی مغربی بنگال میں بھی سیاسی گہماگہمی تیز ہو گئی۔ترنمول کانگریس، بی جے پی، سی پی آئی اور کانگریس سمیت تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے تشہیری میں تیزی لائی گئیں۔
اسی درمیان کولکاتا جنوب سے سی پی آئی ایم کی امیدوار سائرہ شاہ حلیم نے پارٹی کارکنان کے ساتھ تشہیری مہم شروع کردی ہے۔انہوں نے آج اپنے حلقے کے ووٹرز سے ملاقات کی اور لفٹ فرنٹ کی امیدوار کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔
سائرہ شاہ حلیم نے کولکاتا جنوب میں واقع مختلف بازاروں اور شپنگ کمپلیکس کا دورہ کیا اور مقامی باشندوں سے ملاقات کی۔انہوں نے ووٹرز کی توجہ اپنی طرف مبذول کرانے کے لئے ملک کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں:لوک سبھا انتخابات: سی پی آئی ایم نے 16 امیدواروں کے نام کا اعلان کیا
سی پی آئی ایم کی امیدوار نے کولکاتا جنوب پارلیمانی حلقے میں رہنے ووٹرز بالخصوص خواتین کو اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کی۔انہوں نے مختلف علاقوں کی خواتین سے ملاقات کی اور ان سے بات چیت بھی کی۔اس موقع پر سی پی آئی ایم کے درجنوں کارکنان موجود تھے۔