مالیگاؤں: راموجی گروپ کے بانی و چیئرمین راموجی راؤ کا انتقال 8 جون 2024 کو ہوا۔ انکی آخری رسومات آج رامو جی فلم سٹی میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئیں۔ مرحوم کی یاد میں ملک بھر کی ریاستوں میں بروز جمعرات 20 جون 2024 کو خراج عقیدت پیش کی گئی۔ اس مناسبت سے مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں ای ٹی وی اردو کے سابق و موجودہ نمائندوں کی جانب سے تقریب خراج عقیدت اردو میڈیا سینٹر، قدوائی روڈ مالیگاؤں میں منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں شہر کے اردو میڈیا سے منسلک صحافیوں نے راموجی راؤ کو خراج عقیدت پیش کی.
اس تقریب کے صدر جناب ظہور خان (سنیئر جرنلسٹ، ای ٹی وی اردو، نیو ایٹین) نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ راموجی راؤ راموجی گروپ اور ایناڈو گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین تھے۔ راموجی راؤ کو صحافت کی دنیا میں ایک اعلیٰ مقام حاصل ہے۔ راموجی راؤ کو علاقائی زبانوں میں نیوز اور انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن چینل شروع کرنے والے پہلی شخصیت کے طور پر جانا جاتا ہے۔
اس موقع پر صحافی و ڈرامہ نگار عزیز اعجاز نے کہا کہ راموجی راؤ کو اردو کے خیرخواہوں میں ایک اعلیٰ مقام حاصل ہے۔ راموجی راؤ نے سب سے پہلے اردو کا سٹیلائٹ چینل ای ٹی وی اردو شروع کیا تھا۔ اردو طبقہ راموجی راؤ کو محب اردو مانتا ہے۔ ایناڈو اخبار کے علاوہ ای ٹی وی چینلز، 13 زبانوں میں ای ٹی وی بھارت پورٹل بھی چلائے جا رہے ہیں۔ راموجی راؤ نے صحافت میں کبھی سمجھوتہ نہیں کیا اور ہمیشہ خبروں کو لے کر غیر جانبدار رہے۔
وہیں عمران راشد نے کہا کہ جہاں تک راموجی راؤ کی زندگی کا سوال ہے، وہ ایک معمولی شروعات سے بے پناہ کامیابی تک سفر کرنے والی شخصیت رہے۔ ان کی پیدائش 16 نومبر 1936 کو آندھرا پردیش کے کرشنا ضلع واقع پیڈاپاروپوڈی گاؤں میں ایک کسان کنبہ میں ہوئی تھی۔ انہوں نے دنیا کا سب سے بڑا تھیم پارک اور فلم اسٹوڈیو ’راموجی فلم سٹی‘ بنایا۔ان کے بزنس امپائر میں مارگادارسی چٹ فنڈ، ایناڈو نیوزپیپر، ای ٹی وی نیٹورک، رامادیوی پبلک اسکول، پریا فوڈس، کلنجلی، اوشاکرن موویز، میوری فلم ڈسٹریبیوٹرس اور ڈالفن گروپ آف ہوٹلز شامل ہیں۔ رامو جی راو کی اردو دوستی و غیر معمولی اردو خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
اس موقع پر ای ٹی وی اردو کے سابق نیوز رپورٹرس میں ایس این انصاری نے کہا کہ مالیگاؤں کے تقریباً دس سے زائد صحافیوں نے اپنے کریئر و روزگار کی شروعات ای ٹی وی اردو سے کی ہے۔جن میں امتیاز خلیل، ظہور خان، محی الدین، ایس این انصاری، عبداللہ انصاری، آفتاب عالم وغیرہ شامل ہیں۔ ای ٹی وی اردو اور بعد میں ای ٹی وی بھارت ( اردو) جو ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے صحافتی خدمات انجام دی جا رہی ہے رامو جی راؤ کی دین ہےاور ان کی عظیم شخصیت کا ایک اہم پہلو ہے۔ انھوں نےمختلف زبانوں کے ساتھ اردو کو بھی ساتھ میں جوڑے رکھا۔ ملک ہندوستان میں اردو زبان کی ترقی و فروغ میں ای ٹی وی اردو بھی ایک اہم ذریعہ رہا ہے۔
آخری میں ای ٹی وی بھارت (اردو ) کے موجودہ نمائندہ عبداللہ انصاری نے خراج عقیدت کے ساتھ رسم شکریہ ادا کیا۔ اس تقریب میں شہر کے معروف صحافیوں میں اخلاق انصاری ( آواز میڈیا)، مصطفیٰ انصاری ( محاذ)، مستقیم شاہ( یو ٹیوبر)، عرفان شیخ ( یوٹیوبر) ، اعجاز احمد ( خادم ، اردو میڈیا سینٹر) و دیگر صحافیوں نے شرکت کی۔
راموجی راؤ کو صحافت کی دنیا میں ایک اعلیٰ مقام حاصل تھا: سینئر جرنلسٹ ظہور خان - Tribute to Ramoji Rao
Tribute to Ramoji Rao مہاراشٹرا کے مالیگاؤں میں راموجی گروپ کے بانی و چیرمین آنجہانی راموجی راؤ کی یاد میں تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں صحافیوں نے شرکت کرکے انہیں خراج پیش کیا۔
Published : Jun 22, 2024, 3:00 PM IST
|Updated : Jun 22, 2024, 5:43 PM IST