ETV Bharat / state

راجسھتان میں ڈمپر سے کچل کر پانچ افراد کا قتل، ملزمین فرار، علاقے میں کشدگی - Jhalawar Murder - JHALAWAR MURDER

Murder In Rajasthan جھالاواڑ ضلع کے تھانہ پگڑیا میں باہمی تنازع نے اس وقت خوفناک خونی موڑ لے لیا جب پگڑیا تھانے میں رپورٹ درج کرانے جا رہے پانچ افراد کو ملزم نے ڈمپر سے کچل دیا۔ اس واقعے میں پانچوں افراد ہلاک ہو گئے۔

راجسھتان میں ڈمپر سے کچل کر پانچ افراد کا قتل

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 24, 2024, 10:43 AM IST

جھالاواڑ: راجستھان کے ضلع جھالاواڑ کے پگریا تھانہ علاقے میں ایک دردناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ آپسی رنجش کے بعد پگریا تھانے میں رپورٹ درج کرانے جا رہے پانچ افراد کو ملزمین نے ڈمپر سے کچل دیا۔ حادثے میں دو حقیقی بھائیوں سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ ادھر واردات کے بعد ملزمین جائے وقوع سے فرار ہو گئے۔ یہ واقعہ پگریا تھانہ حلقے کے بنیاگا گاؤں کا بتایا جا رہا ہے۔ اس واردات کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ہے۔ کشیدہ صورت حال کے پیش پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

واقعہ کی جانکاری دیتے ہوئے بھوانی منڈی کے ڈی ایس پی پریم چودھری نے بتایا کہ دیر رات پگریا تھانہ علاقہ کے بنیاگا گاؤں میں کسی بات پر دو فریقوں کے درمیان جھگڑا ہوا جن میں دو حقیقی بھائیوں سمیت ایک ہی فریق کے پانچ افراد کو ڈمپر سے کچل کر ہلاک کر دیا گیا۔ اس کے بعد ملزمین موقعے سے فرار ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ آپسی جھگڑے کے بعد پانچوں افراد پگریا پولس اسٹیشن میں شکایت درج کرانے جارہے تھے۔ اس دوران کچھ لوگوں نے انہیں ڈمپر سے ٹکر مار دی۔ ڈی ایس پی نے بتایا کہ اس وقت گاؤں میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے بھاری پولیس فورس تعینات کی گئی ہے۔

  • ملزمین کی تلاش جاری

پولیس کے مطابق ان پٹ موصول ہوا ہے کہ ملزمین سرحدی علاقوں سے ریاست کے باہر فرار ہو گئے ہیں جس کے بعد پولیس کی متعدد ٹیمیں راجستھان سے متصل ریاست مدھیہ پردیش روانہ کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال پانچوں جاں بحق افراد کی لاشیں ہمارے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر کے مردہ خانے میں رکھی گئی ہیں۔ اس واردات کے ملزم کی تلاش میں ایڈیشنل ایس پی چرنجی لال مینا کے ساتھ پگریا، ڈگ، مشرولی سمیت کئی پولیس اسٹیشنز کی ٹیم جمع ہوگئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.