اورنگ آباد: پچھلے ایک ہفتہ پہلے مراٹھواڑہ میں شدت کی دھوپ تھی جس کو لے کر انتظامیہ پریشان تھا، اور صبح گیارہ بجے سے شام پانچ بجے تک لوگ اپنے گھروں میں ہی قید ہو کر رہ رہے تھے، لیکن اچانک موسم نے کروٹ لی اور زوردار بارش کے ساتھ ہوا کا بھی زور دیکھنے کو ملا، محکمۂ موسمیات نے مراٹھواڑہ میں اگلے چار دنوں تک بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ مراٹھواڑہ میں غیر موسمی بارش نے تباہی مچائی ہے، اس بارش کی وجہ سے جانی نقصان ہوا ہے، طوفانی بارشوں سے فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچا ہے۔ لیکن مئی کے مہینے میں بارش ہونے کی وجہ سے ایک طرح سے لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے، اور انہیں بارش کی وجہ سے گرمی سے نجات مل رہی ہے، لیکن اس بے موسم بارش کی وجہ سے کسانوں کا بڑے پیمانے پر نقصان ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
Farmers Faced Financial Crisis تین مہینے بارش نہ آنے سے کسانوں کی کھڑی فصل برباد
محکمۂ موسمیات نے مراٹھواڑہ میں اگلے چار دنوں تک بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ تیز ہواؤں کے ساتھ بارش قبل از وقت مانسون ہونے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ تاہم ماہرین موسمیات نے وضاحت کی کہ مانسون کی بارشوں کا وقت ہے۔ اگلے چار سے پانچ روز تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ مراٹھواڑہ میں غیر موسمی بارش نے تباہی مچادی ہے۔ اس بارش کی وجہ سے جانی نقصان ہوا ہے۔ طوفانی بارشوں سے فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچا ہے۔ ودربھ کے ساتھ مراٹھواڑہ میں بھی غیر موسمی بارش ہوئی ہے۔ ژالہ باری کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت گر گیا ہے۔ تاہم دیگر نقصانات میں اضافہ ہوا ہے۔ محکمۂ موسمیات نے اگلے چار سے پانچ دنوں تک اورنگ آباد، جالنہ، پربھنی، ہنگولی، عثمان آباد اور بیٹر اضلاع میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ 15 مئی بروز بدھ تک بارش کا امکان ہے۔ اورنگ آباد اور جالنہ اضلاع میں اولے پڑنے کا امکان ہے۔
گزشتہ دو روز سے ضلع کے موسم میں بڑی تبدیلی آئی ہے۔ اورنج الرٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ اس حوالے سے خصوصی انتظامات کیے جائیں تاکہ بارش ہونے پر ووٹرز پولنگ اسٹیشن پر بھیگنے نہ پائیں۔ جالنہ ضلع پرتور تعلقہ کے ورفل، ماپیگاؤں، رائے پور شرسگاؤں کے گاؤں ہفتہ کی رات طوفانی بارش کی زد میں آگئے۔ کئی گھروں سے ٹین شیڈ اڑنے کی بھی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ درخت اور بجلی کے کھمبے گر گئے ہیں۔ کچھ مکانات منہدم، ٹین شیڈ تباہ، شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاع بھی ملی ہے۔