ETV Bharat / state

راہل کی بھارت جوڑو نیائے یاترا میں کثیر تعداد میں سی پی آئی (ایم) کے حامی بھی شامل - مالدہ میں راہل گاندھی کی یاترا

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے جمعرات کو مغربی بنگال کے سرحدی ضلع مالدہ سے اپنی "بھارت جوڑو نیائے یاترا" کا آغاز کیا۔ مسٹر گاندھی کی گاڑی کو ایک دن پہلے دوپہر کو بہار سے ریاستی سرحد پار کرتے وقت توڑ پھوڑ کی گئی تھی۔

راہل کی بھارت جوڑو نیائے یاترا میں کثیر تعداد میں سی پی آئی (ایم) کے حامی بھی شامل

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 1, 2024, 7:12 PM IST

راہل کی بھارت جوڑو نیائے یاترا میں کثیر تعداد میں سی پی آئی (ایم) کے حامی بھی شامل

مالدہ:راہل گاندھی، جنہوں نے 14 جنوری کو شمال مشرقی ریاست منی پور سے اپنا سفر شروع کیا تھا، 24 جنوری کو شروع ہونے والے سفر کے اس مرحلے کے ایک حصے کے طور پر آسام اور شمالی بنگال کے اضلاع کا اپنا دورہ تقریباً مکمل کر لیا ہے۔

دریں اثنا، مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی جانب سے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا-مارکسسٹ (سی پی آئی-ایم) کو بی جے پی کا نمبر ایک مڈل مین قرار دینے کے ایک دن بعد سی پی آئی (ایم) کی ریاستی کمیٹی کے رکن شتروپ گھوش مسٹر راہل گاندھی کے یاترا کے 19ویں دن مالدہ میں بھارت جوڑو نیائے یاترا میں شامل ہوئے۔

دورے کے دوران مسٹر گاندھی ریاستی یونٹ کے صدر ادھیر رنجن چودھری کے ساتھ کھلے ہڈ والی لال گاڑی میں سوار ہوئے۔ اس دوران سڑک کے دونوں طرف کھڑے ہزاروں لوگوں نے ہاتھ ہلا کر کانگریس لیڈر کا استقبال کیا۔

مالدہ کو عبور کرنے کے بعد مسٹر گاندھی دوپہر میں مرشد آباد کے رگھوناتھ گنج میں لوگوں سے خطاب کریں گے۔ شمالی بنگال کے مالدہ اور مرشد آباد دونوں اضلاع میں کانگریس کے کافی حمایتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت جوڑو نیائے یاترا: مالدہ میں راہل گاندھی کی گاڑی پر حملہ

ذرائع نے بتایا کہ سی پی آئی (ایم) کے ہزاروں کارکنان اور حامی آج کانگریس لیڈر کے دورے میں شامل ہوئے۔کارکنوں کو اپنے سروں پر پارٹی کے سرخ جھنڈے پکڑے اور مسٹر گاندھی کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے دیکھا گیا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.