لکھنو: آل انڈیا شیعہ پرسنل بورڈ کے جنرل سیکرٹری مولانا یعسوب عباس نے کہا کہ پاکستان کے پارہ چنار میں جس طریقے سے شیعوں کو قتل کیا جا رہا ہے اس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ ہم صرف مذمت ہی نہیں کر رہے ہیں بلکہ وزیراعظم کو خط لکھیں گے کہ ہندوستان کی حکومت مداخلت کرے اور شیعہ نسل کشی کو روکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو بھی ہم خط لکھیں گے کہ شیعہ طبقے کے ساتھ ہو رہی ظلم و زیادتی کو روکا جائے۔ جس طریقے سے فلسطین میں اسرائیل کے خلاف جنگ کے تعلق سے مسلم رہنما علماء سیاستدان آواز بلند کر رہے ہیں۔ اس طریقے سے شیعوں کے قتل پہ بھی اواز بلند کرنی چاہیے لیکن ہم ان سبھی کی مذمت کر رہے ہیں جو شیعوں کے قتل پہ خاموش ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں برسوں سے شیعوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے۔ اس پر دنیا بھر کے لوگ خاموش ہیں پاکستانی حکومت شیعہ طبقے کے ساتھ امتیازی سلوک کر رہی ہے پاکستان نام نہاد کا اسلامی ریاست کہلاتا ہے لیکن وہ شدت پسندی کا گہوارہ بنتا جا رہا ہے۔شیعوں کا سرعام قتل کر کے کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے پاراچنار میں شیعوں کے قتل عام کے خلاف آصفی مسجد میں احتجاجی مظاہرہ -
پاکستان کے پارہ چنار میں شیعہ مکتب فکر کے لوگوں کی نسل کشی اور ٹارگٹنگ قتل کے حوالے سے اج لکھنؤ کے چھوٹے امام باڑے پر حیدری ٹرانسپورٹ بینر کے تلے احتجاجی مظاہرے کا انعقاد ہوا۔ اس مظاہرے میں آل انڈیا شیعہ پرسنل لاء بورڈ کے صدر مولانا صائم مہندی اور ال انڈیا شیعہ پرسنل بورڈ کے جنرل سیکرٹری مولانا یعسوب عباس سمیت دیگر کئی شیعہ علماء شامل ہوئے اور ہندوستانی حکومت کو مداخلت کرنے کا کی اپیل کی ہے۔