ETV Bharat / state

لوک سبھا انتخابات 2024 میں بی جے پی کو 150 سیٹیں بھی ملنا مشکل: پرکاش امبیڈکر - پرکاش امبیڈکر

Prakash Ambedkar on BJP: ونچت بہوجن آگھاڑی کے صدر پرکاش امبیڈکر نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں 400 سیٹیں حاصل کرنے کا دعویٰ کرنے والی بی جے پی کے لیے ڈیڑھ سو سیٹیں بھی حاصل کرنا مشکل ہے۔ بی جے پی کی پالیسیز سے عام لوگ مایوس ہیں۔ لوک سبھا انتخابات 2024 میں اس کا کافی اثر دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

پرکاش امبیڈکر نے کہا،لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو ڈیڑھ سو سیٹیزحاصل کرنا مشکل

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 23, 2024, 11:44 AM IST

پرکاش امبیڈکر نے کہا،لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو ڈیڑھ سو سیٹیزحاصل کرنا مشکل

اورنگ آباد: ونچت بہوجن آگھاڑی کے صدر پرکاش امبیڈکر نے اورنگ آباد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا ایک نیا روپ سامنے آیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی خود کو دیوتا سمجھ رہے ہیں۔ اعظم مودی نے تین چار دن پہلے بیان دیا تھا کہ بھگوان کے حکم پر انہوں رام مندر تعمیر کیا ہے۔ وزیر اعظم کے ایسے بیان سے شنکر آچاریہ سے لے کر سادھو آکھاڑہ تک سبھی حیران ہیں۔ان میں غصہ نظر آرہا ہے، کیونکہ اب وزیر اعظم نریندر مودی خود کو دیوتا قرار دینا شروع کر دیا ہے۔

پرکاش امبیڈکر نے کہا ہے کہ آنے والے وقت میں شنکر آچاریہ اور سادھو آکھاڑا، وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف جا سکتے ہیں۔ اس کا اثر بھی لوک سبھا انتخابات 2024 پر پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ پارلمانی انتخابات میں بی جے پی نے 400 سیٹوں پر اپنے امیدوار میدان میں اتارے تھے۔ اب بی جے پی کہہ رہی ہے کہ وہ 400 سیٹوں پر وہ جیتے گی۔ ماحول بنایا جا رہا ہے لیکن ایسا کچھ بھی ہونے والا نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مودی کا وارانسی دورہ، قافلے کو روک کر اچانک گاڑی سے نیچے اترے وزیر اعظم

پرکاش امبیڈکر نے کہا کہ بی جے پی گھبراہٹ میں اس طرح کی باتیں کر کے دوسروں کو ڈرانے کی کوشش کر رہی ہے۔ ملک بھر میں بی جے پی کی جانب سے دیگر سیاسی جماعتوں کے لیڈران کو بی جے پی میں شامل کرنا خوف کی علامت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.