ETV Bharat / state

گیا: عیدالاضحیٰ کے موقع پر پولیس کی سوشل میڈیا اور حساس علاقوں پر گہری نظر - Eid ul Adha in Gaya - EID UL ADHA IN GAYA

ضلع پولیس کو عید قرباں کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ آج ایس ایس پی آشیش بھارتی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے کی گئی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا ہے۔ اس میں پولیس کے سبھی اعلی افسران شامل ہوئے۔ اس میٹنگ میں بقرعید تہوار کو خوشگوار اور پرامن طریقے سے منعقد کرنے کے لیے ہدایات دی گئی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 13, 2024, 10:24 PM IST

گیا: ضلع گیا میں عید قرباں کو لے کر ضلع پولیس بھی محتاط اور متحرک ہے۔ ضلع میں پرامن ماحول میں عید قرباں کو اختتام کرانے کے لیے ایس ایس پی آ شیش بھارتی نے افسران کو ضروری ہدایات دی ہیں۔ انہوں نے اس کے تعلق سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جائزہ میٹنگ بھی کی اور ضلع کے پولیس افسران سے ماضی کے فرقہ وارانہ کشیدگی کے تعلق سے فیڈ بیک بھی لیا۔ خاص کر عید قرباں کے موقع پر ضلع میں جن علاقوں میں تنازع یا کشیدگی کے معاملے پیدا ہوئے تھے۔ وہاں کی موجودہ سماجی صورتحال کیسی ہے اسکی بھی تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔

ایس ایس پی نے تھانہ انچارج، سبھی ایس پی، ڈی ایس پی اور انسپکٹروں کو ہدایت دی کہ بقرعید تہوار کے پیش نظر سب ڈویژن، زونل اور تھانوں کی سطح پر امن کمیٹی کی میٹنگ کا اہتمام کریں کیونکہ وقت کم ہے اسلئے دو دنوں میں سبھی جگہوں پر میٹنگ کو انجام دیں، سترہ جون کو تہوار ہوگا اسلیے سولہ جون تک حساس علاقوں کی نشاندہی کی جائے۔ شرارتی عناصر، سماج دشمن عناصر کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف کارروائی کی جائے اور باؤنڈ پیپرز بھی بھرواۓ جائیں۔ فرقہ وارانہ طور پر متنازعہ مقامات کی نشاندہی کرکے تنازعہ کی وجوہات اور عوامل کے بارے میں انٹیلی جنس جمع کریں اور مناسب قانونی کارروائی کریں۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ میٹنگ میں گزشتہ تہوار میں پیش آنے والے واقعات اور تناؤ میں ملوث افراد کی فہرست بنانے کی ہدایت دی گئی ہے، ان کی موجودہ سرگرمیوں کی تصدیق کرنا اور احتیاطی کارروائی کرنا اور فرقہ وارانہ واقعات میں چارج شیٹ کیے گئے افراد کی نگرانی کرنے کی بھی ہدایت دی گئی۔ ساتھ ہی فرقہ وارانہ واقعات میں مطلوب، مفرور مجرموں کے خلاف چھاپے مار کر ان کی گرفتاری کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔ غیر قانونی دیسی اور غیر ملکی شراب کی فروخت، ذخیرہ کرنے، نقل و حمل اور استعمال پر مکمل پابندی عائد کرنا اور شراب کے اہم مقدمات میں مطلوب مفرور مجرموں اور شراب مافیا کے خلاف معلومات اکٹھی کرکےان کی گرفتاری کو یقینی بنا کر شراب کی بازیابی کے لیے مزید کارروائی کی جائے اسکی بھی ہدایت دی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہوگی نگاہ
ایس ایس پی آشیش بھارتی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر نگاہ رکھی جائے گی، قابل اعتراض پیغامات بھیجنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنا اور کسی بھی قسم کی افواہوں کی فوری تردید کرنے کئی بھی ہدایت دی گئی ہے حساس علاقوں میں گشت کے عمل کو مزید موثر بنایا جائےگا تاکہ بدمعاشوں پر نگاہ رکھی جاسکےConclusion:انہوں نے اس دوران تمام شہریوں سے اپیل بھی کی کہ وہ اس تہوار کو باہمی بھائی چارے اور خیر سگالی کے ساتھ منائیں۔ گیا پولیس پوری طرح مستعد اور متحرک ہے اور کسی بھی ہنگامی صورت حال میں فوری کارروائی کے لیے تیار ہے۔ کیونکہ گیا پولیس عوام کی خدمت اور حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.