ممبئی : ممبئی پولیس جس کا موازنہ اسکاٹ لینڈ یارڈ سے کیا جاتا ہے لیکن کبھی کبھی اسی ممبئی پولیس کی ایسے تصویریں اور ایسے مناظر آنکھوں کے سامنے دکھائی دیتے ہیں جسکی وجہ سے ممبئی پولیس کو لیکر حکومت کی بے رخی اور عدم توجہی صاف دکھائی دیتی ہے۔ ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رات کا وقت ہے اور پولیس جوان ڈیوٹی پر کچھ وقت کےلئے کھلے آسمان کے نیچے آرام کرتے نظر آ رہے ہیں۔ یہاں کسی طرح کی کوئی سہولت نہیں ہے۔ نیچے زمین ہے اور اوپر کھلا آسمان۔
یہ منظر ناگپاڑہ پولیس تھانے کی حدود میں واقع تاڈ ڈیو ڈپو کی ہے جہاں بس نہیں ہیں جگہ خالی ہے تو پولیس جوان یہ کچھ دیر کے لیے آرام کے لیتے ہیں۔۔لیکن کھلے آسمان کے نیچے یہ آرام کرنا یہ کتنا مناسب ہے۔۔جہاں حفاظت کے لحاظ سے کوئی انتظام نہیں۔ حکومت نے ممبئی پولیس کی آٹھ گھنٹے کی ڈیوٹی مقرر کرنے کی بات کہی تھی لیکن اسے عملی جامہ پہنانے میں شاید طویل مدت کا انتظار کرنا ہوگا۔ حال ہی میں پولیس جوانوں کی اسی حالات اور بی بسی اور حکومت کی بے حسی کو لیکر سابق اسسٹنٹ کمشنر راجیندر تریویدی نے ممبئی ہائی کورٹ میں پی آئی ایل داخل کی تھی جسکی سنوائی پیر کو ہونے والی ہے۔
اس پی آئی ایل میں تریودیدی نے واضح کیا ہے کہ ممبئی پولیس محکمہ میں صرف 44 فیصد اسٹاف ہی کام کرتا ہے۔۔جبکہ باقی جوانوں کو سینیئر افسران کے گھر پر مقرر کیا گیا ہے۔۔اب ایسے میں 45 فیصد اسٹاف سے 100 فیصد کام کی توقع کی جاتی ہے یہ کیسے ممکن ہوگا۔۔۔یہی نہیں 2008 سے لیکر ابتک ہر تیسرے دن ایک پولیس جوان کی موت ہوتی ہے۔ موت کی وجہ ہارٹ اٹیک، ذہنی دباؤ اور کام کا دباؤ انہی 24.24 گھنٹے کام پر مقرر کرنا، انہیں آرام کا موقع نہ دینا بھی شامل ہے۔
تریودی کا کہنا ہے کہ انہیں آرام نہیں دیا جاتا اور پولیس تھانوں میں اُنکے لیے آرام گاہ بھی نہیں بنائی جاتی اسلئے جہاں انہیں جگہ ملی وہ آرام کر لیتے ہیں۔۔وہ میڈیکلی بھی فٹ نہیں رہتے۔ تریویدی نے مزید کہا کہ یہ حال صرف ممبئی پولیس کا نہیں بلکہ پوری ریاست میں پولیس کے حالات اس سے بھی بدتر ہیں ان حالات میں۔ بہتری کے لیے ہو اُنہوں نے پی آئی ایل داخل کی ہے۔