مرادآباد (اترپردیش): اترپردیش کے بریلی میں اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان حنفی قادری کا تین روزہ عرس منایا گیا۔ اعلیٰ حضرت کی پیدائش 14 جون 1856 کو بریلی میں ہوئی تھی آپ کے آباو اجداد افغانستان کے قندھار سے آئے تھے۔ اس سال اعلیٰ حضرت کا 106واں عرس منایا جا رہا ہے۔
اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان حنفی قادری کو فاضلِ بریلوی کے لقب سے بھی جانا جاتا ہے۔ آپ کی وفات 28 اکتوبر 1921 کو ہوئی۔ تب سے عرس کا یہ سلسلہ جاری ہے۔ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں فاضل بریلوی کا 106 واں عرس31 اگست کو اختتام پذیر ہوا۔ اس عرس میں شرکت کرنے کے لئے ہزاروں لوگ الگ الگ مقامات سے تشریف لاتے ہیں۔
اس بار زائرین وندے بھارت ٹرین سے عرس میں شرکت کرنے کے لئے بریلی تشریف لائے۔ 31 اگست کو اس وندے بھارت ٹرین کا آغاز ہوا، ٹرین کی سہلولت کو دیکھتے ہوئے اس بار کافی تعداد میں زائرین یہاں پر تشریف لائے۔
یہ بھی پڑھیں:
وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کے ذریعے بریلی شریف کے عرس میں شرکت کے لیے جو زائرین وہاں گئے، انہوں نے ای ٹی وی بھارت اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم وندے بھارت ایکسپریس سے سفر کرنے جا رہے ہیں، ہمیں بہت خوشی ہے کہ وندے بھارت ایکسپریس کی شروعات وزیر اعظم نریندر مودی نے کی ہے۔ اس ٹرین میں سفر کرکے یقیناً ہمیں بہت خوشی ہو رہی ہے۔