ETV Bharat / state

میرٹھ میں واقع حضرت بالے میاں کی درگاہ کے سامنے نالے کے گندے پانی سے عقیدت مند پریشان - Bale Miyan Dargah In Meerut - BALE MIYAN DARGAH IN MEERUT

Pilgrim Face Problems Due To Drain Water Logging میرٹھ میں حضرت بالے میاں درگاہ اور قبرستان کے باہر نالے کا گندہ پانی جمع ہونے سے جہاں درگاہ پر آنے والے زائرین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ قبرستان میں بھی نالے کے گندے پانی داخل ہونے سے لوگ پریشان ہیں۔ میونسپل کارپوریشن اور ضلع انتظامیہ سے شکایت کے باوجود اب تک کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا ہے۔

میرٹھ میں واقع حضرت بالے میاں کی درگاہ کے سامنے نالے کے گندے پانی سے عقیدت مند پریشان
میرٹھ میں واقع حضرت بالے میاں کی درگاہ کے سامنے نالے کے گندے پانی سے عقیدت مند پریشان (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 21, 2024, 2:54 PM IST

میرٹھ میں واقع حضرت بالے میاں کی درگاہ کے سامنے نالے کے گندے پانی سے عقیدت مند پریشان (etv bharat)

میڑتھ: ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں واقع سینکڑوں سال پرانی تاریخی درگاہ حضرت بالے میاں کا 1020واں عرس مبارک نوچندی جمعرات سے شروع ہونے جا رہا ہے۔ ایسے میں درگاہ کے باہر نالے کا گندہ پانی جمع ہونے سے درگاہ کمیٹی کے لوگوں میں میونسپل کارپوریشن کے تئیں ناراضگی دیکھی جا رہی ہے۔

حضرت بالے میاں درگاہ کمیٹی کے متولی مفتی اشرف کا کہنا ہے کہ میرٹھ میں حضرت بالے میاں کی درگاہ ایک تاریخی درگاہ ہے جہاں ہر سال نوچندی جمعرات سے عرس مبارک کا اہتمام کیا جا تا ہے۔اس سال حضرت بالے میاں کا یہ 1020واں عرس مبارک منایا جائے گا لیکن اس سے قبل میونسپل کارپوریشن کی درگاہ کے تئیں بے رخی بھی صاف دیکھی جا سکتی ہے۔

اشرف مفتی کا کہنا ہے کہ آنے والی نوچندی جمعرات سے جہاں بالے میاں کے عرس کی شروعات ہوگی وہیں میرٹھ کا تاریخی نوچندی میلا بھی شروع ہو جاتا ہے ایسے میں اس سےقبل درگاہ کے باہر نالے کا گندہ پانی جمع ہونے سے درگاہ پر آنے والے زائرین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ تا ہے۔ دوسری جانب قبرستان کی قبروں میں بھی گندہ پانی پہنچنے سے ان کی بے حرمتی ہوتی ہے۔ آنے والی پریشانیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اب درگاہ کمیٹی ہی اپنے اخراجات سے نالے کی صاف صفائی کے کام کو انجام دے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہوائی جہازدیکھا لیکن ٹرین نہیں دیکھی، گیا کے سرکاری اسکول کو ٹرین کی شکل دیدی گئی - School Gets A Train Makeover

اشرف مفتی کا کہنا ہے کہ درگاہ کے عرس اور نوچندی میلے میں ہزاروں کی تعداد میں یہاں عقیدت مند آتے ہیں اور اپنی مرادیں پاتے ہیں لیکن میونسپل کارپوریشن کی بے رخی سے وہ مایوس ہے. جب کہ کئی مرتبہ ضلع مجسٹریٹ اور نگر نگر کے اعلیٰ افسران کو اس متعلق درخواست دی جا چکی ہیں۔ لیکن ابھی تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.