ETV Bharat / state

امت شاہ کے الزامات کو جھوٹ کا پلندہ : دگ وجے سنگھ - Amit Shah allegations are lie

Never opposed ban on PFI as claimed by Amit Shah دگ وجئے سنگھ نے امت شاہ کی جانب سے ان پر لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے انہیں جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 27, 2024, 8:47 PM IST

Updated : Apr 27, 2024, 10:22 PM IST

نئی دہلی: وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کو مدھیہ پردیش کے کھلچی پور میں کانگریس کے لیڈر دگ وجئے سنگھ کے خلاف جو الزامات لگائے تھے، دگ وجئے سنگھ نے انہیں جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے دلیل اور حقائق کے ساتھ امت شاہ کے الزامات کا جواب دیا دگ وجئے سنگھ نے آج یہاں کہا "کل کھلچی پور میں ہونے والی میٹنگ میں امت شاہ جی نے اپنی تقریر میں17 بار میرا نام لیا، یہ ان کی مجھ سے بے پناہ محبت کو ظاہر کرتا ہے میں ان کا شکر گزار ہوں لیکن جھوٹ بولنے کا جو کلچر ان کے گرو نریندر مودی نے انہیں دیا ہے ، وہ ان کی تقریر میں آٹھ بار نظر آئے۔

دگ وجئے سنگھ نے کہا "امت شاہ کا پہلا جھوٹ - ڈگ وجئے سنگھ کے مشورے پر راہل گاندھی نے منشور میں مسلم پرسنل لا کو شامل کیا، حقیقت - کانگریس کے منشور میں کوئی مسلم پرسنل لا نہیں ہے۔ دوسرا جھوٹ - دگ وجے سنگھ نے بھگوا دہشت گردی کہا، حقیقت - میں نے کبھی بھگوا دہشت گردی کا لفظ استعمال نہیں کیا - دگ وجے سنگھ نے افضل گرو کو پھانسی دینے کی مخالفت کی تھی - میں نے افضل گرو کو جلد پھانسی دینے کے لیے خط لکھا تھا۔

پاپولر فرنٹ آف انڈیا ( پی ایف آئی ) کے بارے میں وزیر داخلہ کے الزامات کا مناسب جواب دیتے ہوئے دگ وجئے سنگھ نے کہا " امت شاہ کا چوتھا جھوٹ - دگ وجے سنگھ نے پی ایف آئی پر پابندی کی مخالفت کی، حقیقت - میں نے پی ایف آئی پر پابندی کی کبھی مخالفت نہیں کی۔" دراصل، سیمی پر پہلی پابندی میری حکومت نے لگائی تھی، سچ یہ ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی نے پی ای آئی کے سیاسی ونگ کے ساتھ مل کر کرناٹک میں بلدیاتی انتخابات لڑے تھے۔"

دگ وجے سنگھ نے مزید چار حقائق بتاتے ہوئے کہا "امت شاہ کا پانچواں جھوٹ - دگ وجئے سنگھ نے کہا کہ کورونا ویکسین مت لو، حقیقت - میں نے کبھی کورونا ویکسین نہ لینے کی اپیل نہیں کی، چھٹا جھوٹ - کورونا کی وبا میں سیاست، سچ اور۔" حقیقت - جب راج گڑھ ضلع کے لوگ آکسیجن اور سلنڈر کے لیے بری طرح پریشان تھے تو میں نے دہلی آکسیجن سلنڈر بھیج کر مریضوں کے علاج کا انتظام کیا۔ جھوٹ - ہم نے میڈیکل کالج دیا، حقیقت - ریاست میں کانگریس کی حکومت تھی، جے وردھن سنگھ سکریٹری تھے انہوں نے وزیراعلی سراج گڑھ ڈسٹرکٹ میڈیکل کالج کی تجویز مرکز کو بھیجوائی تھی اور آٹھواں جھوٹ - ہم نے بھوپال رام گنج منڈی ریلوے لائن کے لیے 2000 کروڑ روپے کی تجویز پیش کی۔ ریلوے لائن کے بجٹ کی منظوری کے سال ریاست میں کانگریس کی حکومت تھی اور اس کی لاگت 2000 کروڑ روپے نہیں تھی، امت شاہ جی، اس وقت اس کی لاگت کا تخمینہ 3032 کروڑ روپے رکھا گیا تھا۔

یو این آئی

Last Updated : Apr 27, 2024, 10:22 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.