ETV Bharat / state

پیپر لیک کیس میں راجستھان کے 10 میڈیکل طلباء کو حراست میں لیا گیا - NEET Paper Leak Case - NEET PAPER LEAK CASE

جھالاواڑ میڈیکل کالج کے ڈین ڈاکٹر سبھاش چندر جین نے کہا کہ کالج کے 10 میڈیکل طلباء کو دہلی اور ممبئی کرائم برانچ نے NEET UG 2024 میں ہونے والی بے ضابطگیوں کے سلسلے میں تفتیش کے لیے حراست میں لیا تھا۔

جھالاواڑ میڈیکل کالج
جھالاواڑ میڈیکل کالج (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 28, 2024, 4:23 PM IST

جھالاواڑ: پری میڈیکل امتحان کے پیپر لیک کا معاملہ جیسے ہی راجستھان سے جڑنے شروع ہوئے ویسے ہی دہلی اور ممبئی پولیس کی کرائم برانچوں نے راجستھان کے جھالاواڑ میڈیکل کالج کے 10 میڈیکل طلباء کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا۔

جھالاواڑ میڈیکل کالج کے ڈین ڈاکٹر سبھاش چندر جین نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دہلی اور ممبئی کی پولیس نے NEET UG امتحان میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے سلسلے میں حال ہی میں جھالاواڑ میڈیکل کالج کا دورہ کیا اور 10 طلباء کو حراست میں لیا۔

جھالاواڑ میڈیکل کالج میں زیر تعلیم ایم بی بی ایس طلباء کے نام اس کیس میں سامنے آئے تھے جس کے بعد تفتیشی ٹیم نے انہیں پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا تھا۔ان میں سے آٹھ طالب علموں نے عدالت سے ضمانت بھی حاصل کر لی ہے جبکہ دو ابھی تک پولیس کی حراست میں ہیں۔

واضح رہے کہ NEET پیپر لیک کے کیس کی تحقیقات اس وقت سی بی آئی کر رہی ہے، انھوں نے جمعرات کو بہار کی راجدھانی پٹنہ سے دو لوگوں کو حراست میں لے کر اس معاملے میں پہلی گرفتاری درج کی تھی۔ ملزم کی شناخت منیش کمار اور آشوتوش کمار کے طور پر کی گئی ہے جنہوں نے مبینہ طور پر میڈیکل داخلہ کے امتحان کے امیدواروں کو امتحان سے قبل محفوظ رہائش فراہم کی تھی جہاں انہیں لیک ہونے والے سوالیہ پرچے اور آنسر کیز دی گئی تھیں۔

قابل ذکر ہے کہ NEET-UG کا انعقاد نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (NTA) کے ذریعے ملک بھر کے سرکاری اور نجی اداروں میں ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس، آیوش اور دیگر متعلقہ میڈیکل کورسز میں داخلے کے لیے کیا جاتا ہے۔ اس سال کا امتحان 5 مئی کو 571 شہروں کے 4,750 مراکز پر لیا گیا جس میں 14 بیرون ملک بھی شامل ہیں۔اس امتخان میں 23 لاکھ سے زیادہ امیدوار شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

سی بی آئی نے NEET پیپر لیک معاملے میں پہلی گرفتاری کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.