ETV Bharat / state

بورڈ اور کارپوریشنس میں مسلمانوں کی نمائندگی: کرناٹک میں 7 مسلم پارٹی ورکرز چیئرپرسن نامزد

Muslim Representation in Karnataka Politics: بورڈ اور کارپوریشنوں میں مسلمانوں کی نمائندگی: کرناٹک میں 7 مسلم پارٹی ورکرز کو چیئرپرسن نامزد کیا گیا۔ کرناٹک بورڈز اور کارپوریشنوں میں کانگریسی کارکنان اہم عہدوں پر فائز ہوں گے۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 1, 2024, 4:29 PM IST

Muslim representation on boards and corporations: 7 Muslim party workers nominated as chairperson in Karnataka

بنگلور: کرناٹک میں 7 مسلم پارٹی ورکرز کو چیئرپرسن نامزد کیا گیا ہے۔ بورڈ اور کارپوریشنوں میں مسلمانوں کی نمائندگی کے تعلق سے بتاتیں چلیں کہ بتاریخ 26 جنوری، 2024 کو، ریاستی حکومت نے 34 قانون سازوں کو مختلف سرکاری بورڈز اور کارپوریشنوں کے سربراہوں کے طور پر مقرر کیا، جو کہ گورننس میں ایک اسٹریٹجک اقدام رہا۔ حال ہی میں چیف منسٹر سدارامیا نے کارپوریشن بورڈ کے 44 چیئرپرسنس کی فہرست کو اپنی منظوری دی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ چیئرپرسن پارٹی کارکن اور غیر قانون ساز ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کرناٹک: محکمہ اقلیتی بہبود کے لئے زمین مختص، بی جے پی کا لینڈ جہاد کا الزام

حکومت کرناٹک نے ایک سرکاری نوٹیفکیشن کے ذریعہ تقرریوں کی فہرست متعلقہ محکموں کو روانہ کر دی ہے۔ تقرریوں میں، کانگریس کے سات مسلم پارٹی کارکنوں نے مختلف بورڈز اور کارپوریشنوں میں پوزیشنیں حاصل کی ہیں، جو کلیدی کرداروں میں زیادہ متنوع نمائندگی میں حصہ بنیں گے۔

بورڈز اور کارپوریشنوں میں 7 مسلم چیئرپرسنز کی فہرست:

1) ایوب خان : چیئرمین، "بنا متو آراگو کارخانے میسور" (غیر ریاستی سطح کا عہدہ)
2) شاکر سنادی : ہبلی دھارواڑ اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (غیر ریاستی سطح کی پوسٹ)
3) محبوب پاشا : چیئرمین، "کنتھیراوا اسٹوڈیو" (غیر ریاستی سطح کا عہدہ)
4) مظہر خان : چیئرمین، "دیوراج آراسو ٹرک ٹرمینل" (غیر ریاستی سطح کا عہدہ)
5) رضوان جیانگر: کرناٹک اسٹیٹ مینگو ڈیولپمنٹ اینڈ مارکیٹنگ لمیٹڈ
6) تاج پیر : چیئرمین، چتردرگا ڈیولپمنٹ اتھارٹی (غیر ریاستی سطح کا عہدہ)
7) الطاف : کرناٹک اسٹیٹ مینارٹیز ڈیولپمنٹ کارپوریشن

واضح رہے کہ مسلمانوں کو دیے گئے 7 عہدوں میں سے 5 غیر ریاستی سطح کے عہدے ہیں جب کہ صرف 2 ریاستی سطح کے عہدے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ آئندہ تقرری کے احکامات سے متعلقہ محکموں کے ذریعہ ہر فرد کو مطلع کیا جائے گا، جو ریاست کی ترقی اور پیشرفت میں ان کے کردار کو مزید تقویت دے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.