ETV Bharat / state

کروڑوں لوگوں کی اموات زہریلی ایلوپیتھک ادویات کھانے سے ہو رہی ہے: بابا رام دیو - Ramdev on allopathic medicines - RAMDEV ON ALLOPATHIC MEDICINES

بابا رام دیو ایک بار پھر تنازعات میں الجھ سکتے ہیں۔ کل پہ ان کو اور بال کرشنا کو سپریم کورٹ سے راحت ملی تھی اور آج ہی انہوں نے ایلوپیتھی ادویات پر ایسا بیان دیا ہے جس سے بڑا تنازعہ کھڑا ہو سکتا ہے۔

ایلوپیتھک ادویات پر رام دیو کا بیان
ایلوپیتھک ادویات پر رام دیو کا بیان (File Photo: ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 15, 2024, 4:39 PM IST

ہریدوار (اتراکھنڈ): بابا رام دیو نے ایلوپیتھک ادویات پر ایک بار پھر بڑا بیان دیا ہے۔ کل ہی ان کو اور بال کرشنا کو سپریم کورٹ سے راحت ملی تھی۔ بابا رام دیو کا کہنا ہے کہ زہریلی ایلوپیتھک ادویات کھانے سے کروڑوں لوگ مر رہے ہیں۔

بابا رام دیو نے ایلوپیتھک ادویات کو انگریزوں اور ایک خاص طبقے سے جوڑتے ہوئے کہا کہ انگریزوں نے دنیا پر اپنی حکمرانی قائم کرنے کے لیے کروڑوں لوگوں کا قتل کیا۔ ملک میں آج بھی کروڑوں لوگ زہریلی مصنوعی ادویات کھانے سے مر رہے ہیں۔ اس لیے طبی آزادی کی تحریک کو آگے بڑھانا ہو گا۔ لوگوں کو نہیں معلوم کہ وہ ایلوپیتھک کے نام پر زہر کھارہے ہیں جس کو روکنا چاہئے۔

بابا رام دیو نے کہا کہ ملک میں ابھی طبی آزادی کے لیے ایک بڑا خواب باقی ہے۔ انگریزوں نے بڑی چالاکی سے اپنی ادویات ہمارے ملک بھیجیں جن کا استعمال بھارت میں بڑے پیمانے پر ہوتا ہے کیونکہ لوگوں کو اس کے نقصانات کے بارے میں علم ہی نہیں ہے اور نہ ہی اس کے سائد افیکٹ کے بارے میں معلوم ہے۔

ہر سال کروڑوں لوگ زہریلی ایلوپیتھک ادویات کھانے سے مر رہے ہیں۔ ہم نے دنیا کی تاریخ پڑھی ہے کہ انگریزوں نے پوری دنیا میں اپنی سیاسی سلطنت قائم کرنے کے لیے 10 کروڑ سے زائد انسانوں کو قتل کیا۔ لینن، مارکس اور ماؤ کے انقلابات کے نام پر عالمی جنگ میں قتل و غارت ہی ہوئی ہے۔ اس طرح کے مختلف سانحات میں کروڑوں لوگ لقمہ اجل بنے۔ لوگ زہریلی ادویات اور مصنوعی ادویات کھا کر مر رہے ہیں۔

بابا رام دیو نے انگریزی دواؤں کے نقصانات بتاتے ہوئے اپنی دواؤں کی تشہیر کردی۔ انہوں نے کہا کہ پتنجلی فلاح و بہبود یوگاگرام نیرامیام، جو کہ طب کی آزادی کے لیے ایک تحریک ہے، ہم اسے مزید آواز دیں گے۔

آپ کو بتا دیں کہ یوگا گرو بابا رام دیو نے آج 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر ہریدوار کے پتنجلی یوگ پیٹھ پر پرچم لہرایا۔ اس کے بعد انہوں نے سرحد پر شہادتوں، بنگلہ دیش میں ہندوؤں پر مظالم سمیت کئی مسائل پر میڈیا کے سامنے اپنے خیالات پیش کئے۔ اس دوران انہوں نے ایلوپیتھک ادویات کے بارے میں بھی بیان دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.