ETV Bharat / state

گجرات یونیورسٹی ہاسٹل میں مسلم طلبا پر کیے گئے حملہ کے خلاف کلکٹر کو میمورنڈم - Attack on Foreign Students

Attack on Muslim Students: گزشتہ سنیچر کی رات میں گجرات یونیورسٹی کیمپس میں افغان اور افریقی مسلم طلباء کیے گئے کے حملہ کے بارے میں لبیک یوتھ فورس تنظیم کی طرف سے احمد آباد کے ضلع کلکٹر کو ایک میمورنڈم پیش کیا گیا۔ اور اس معاملہ کی سخت مذمت کی گئی۔

Memorandum to Collector against attack on Muslim students in Gujarat University Hostel

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 19, 2024, 4:43 PM IST

گجرات یونیورسٹی ہاسٹل میں مسلم طلبا پر کیے گئے حملہ کے خلاف کلکٹر کو میمورنڈم

احمدآباد: گجرات یونیورسٹی ہاسٹل میں مسلم طلبا پر کیے گئے حملہ کے خلاف لبیک یوتھ فورس تنظیم نے کلکٹر کو میمورنڈم پیش کیا۔ جس میں ملزمین کے ساتھ سخت برتاؤ اور کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔ اس تعلق سے انصاری رفیق نوری، نیشنل سیکریٹری لبیک یوتھ فورس نے اس حملہ کی مذمت کی اور احمدآباد کے کلکٹر کو میمورنڈم دیا اور مندرجہ ذیل کچھ مطالبات کیے۔

1: ایف آئی آر ڈکیتی کی دفعہ کے ساتھ دہشت گردی کی سرگرمیوں کی روک تھام سے متعلق دفعات کے تحت درج کی جائے۔
2: اس حملے میں ملوث تمام مجرموں کے گھروں پر بلڈوزر چلائے جائیں۔
3: اس واقعہ کی جانچ این آئی اے سے کرائی جائے۔
4: مذکورہ واقعہ کے پیچھے ملوث دہشت گردوں کی تنظیموں پر پابندی عائد کی جائے۔
5: تمام مسلم طلباء کو فوری سیکورٹی فراہم کی جائے۔
6: تمام زخمیوں کو مناسب علاج کے لیے اعلیٰ مرکز میں بھیجا جائے۔
7: طلباء کے نقصان کی فوری تلافی کی جائے۔
8: اس معاملے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے تاکہ معلوم ہو سکے کہ اس کے پیچھے کون سی دہشت گرد تنظیم ہے۔

سماجی کارکن امیر پٹھان نے بتایا کہ سنیچر کی رات گئے گجرات یونیورسٹی کے انٹرنیشنل ہاسٹل میں نماز ادا کرنے والے 15 سے زائد افغان اور افریقی مسلم طلباء پر ایک منظم اور پہلے سے منصوبہ بند قاتلانہ حملہ کیا گیا۔ بنیاد پرست دہشت گرد تنظیموں کے غنڈوں کے ذریعہ وہاں کے ملازمین کی موجودگی میں ہوا۔ طلباء کے کمروں میں توڑ پھوڑ، ان کے لیپ ٹاپ اورپیسہ لوٹ لیا گیا۔ ایسا لگتا ہے کہ مذکورہ واقعہ ہندوستان کے باہر ہندوستان کی شبیہ کو داغدار کرنے کے مقصد سے کیا گیا ہے جس کی مکمل اور خصوصی ایجنسی کی تحقیقات کی ضرورت ہے۔ اور اسی سلسلہ میں آج ہم نے کلکٹر کو میمورنڈم سونپا ہے اور ہمیں امید ہے کہ انصاف ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.