ETV Bharat / state

علامہ سید سلیمان ندوی کی شخصیت جامع الکمالات تھی: مولانا ڈاکٹر سعید الرحمن اعظمی ندوی - allama Syed Sulaiman Nadvi - ALLAMA SYED SULAIMAN NADVI

مہتم دارالعلوم ندوۃ العلماء حضرت مولانا ڈاکٹر سعید الرحمن عظمی ندوی نے سوانح سید الطائفہ علامہ سید سلیمان ندوی ( مولفہ مولانا ڈاکٹر محمد فرمان ندوی استاذ دار العلوم ندوۃ العلماء ) کا اجراء کیا اور کہا کہ علامہ سید سلیمان ندوی عبقری شخصیت کے مالک تھے۔

علامہ سید سلیمان ندوی کی شخصیت جامع الکمالات تھی :مولانا ڈاکٹر سعید الرحمن اعظمی ندوی
علامہ سید سلیمان ندوی کی شخصیت جامع الکمالات تھی :مولانا ڈاکٹر سعید الرحمن اعظمی ندوی (ETV BHARAT)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 21, 2024, 12:21 PM IST

لکھنؤ: علامہ سید سلیمان ندوی کی شخصیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے حضرت مولانا ڈاکٹر سعید الرحمن عظمی ندوی نے کہا کہ وہ عبقری شخصیت تھے ، ان کی ذات جامع الکمالات تھی، اللہ تعالی نے ان کے ذریعہ علوم اسلامیہ کی تشریح و تدوین اور عصری اسلوب میں باطل اعتراضات اور بے جا شکوک و شبہات کے ازالہ کا ایسا کام لیا، جورہتی دنیا تک انشاءاللہ یادگار ہے۔ ان خیالات کا اظہار مہتم دارالعلوم ندوۃ العلماء حضرت مولانا ڈاکٹر سعید الرحمن عظمی ندوی نے سوانح سید الطائفہ علامہ سید سلیمان ندوی ( مولفہ مولانا ڈاکٹر محمد فرمان ندوی استاذ دار العلوم ندوۃ العلماء ) کا اجراء کرتے ہوئے کہا۔

مولانا نے مزید کہا کہ وہ ندوۃ العلماء کے مایہ ناز فاضل اور اس کی نمائندہ اور مثالی شخصیت ہیں، ندوہ کی فکر کی ترجمانی انہوں نے پوری زندگی کی ، اس پر ان کے خطبات و مقالات اور علمی تصنیفات شاہد عدل ہیں مولانا محمد فرمان ندوی کی یہ کتاب علامہ سلیمان ندوی کی شخصیت سے واقف ہونے کے لئے سنگ میل یعنی ایک ذریعہ ہے۔

ناظم ندوۃ العلماء مولانا سید بلال عبد الحی حسنی ندوی نے کہا کہ ندوۃ العلماء کی نمائندہ شخصیات میں علامہ سید سلیمان ندوی رحمۃ اللہ علیہ ہیں ، ان کا عظیم الشان کارنامہ سیرت النبی کی تکمیل ہے، اسلامی شریعت کو جاننا چاہتے ہیں تو ان کی کتابوں کامطالعہ ضرور ہے، ان کی کتابیں اعتدال و جمعیت کا سنگم ہوتی ہیں ، علامہ سید سلیمان ندوی جیسی شخصیتیں خال خال پیدا ہوتی ہیں،

لامہ سید سلیمان ندوی کی شخصیت پر طویل کتابیں موجود ہیں لیکن عصر حاضر كے پیش نظر ضرورت تھی کہ نئے اسلوب میں متوسط درجے کی ایک کتاب مرتب کی جائے ، سابق ناظر عام مولاناسید محمد حمزه حسنی ندوی کے ایماء پر مولانا محمد فرمان ندوی نے یہ کتاب مرتب کی ہے، جو عوام و خواص کے لئے یکساں مفید ہے، طلباء مدارس خاص طور سے اس کتاب سے مستفید ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ کتاب 232 صفحات پر مشتمل ہے، اس میں تین ابواب ہیں پہلا باب سوانح و حالات زندگی ، دوسرا باب علمی وملی خدمات وتصنیفات کے تعارف پر مشتمل ہے، اور تیسرا باب علوم وافکار کا خلاصہ ہے، یہ کتاب مجلس صحافت و نشریات ندوۃ العلماء سے شائع ہوئی ہے، اس کتاب پر مقدمہ حضرت مولانا سید محمد رابع حسن ندوی کے قلم سے ہے، انہوں نے لکھا ہے کہ مولانا سید سلیمان ندوی کی زندگی او تربیتی فکر پر مولانامحمد فرمان ندوی کی تحریر کردہ یہ کتاب سامنے آرہی ہے، جس میں اچھے سادہ انداز میں مولانا سید سلیمان ندوی کی شخصیت کو پیش کیا گیا ہے۔ مولا نا محمد فرمان ندوی نے اس سے پہلے 1200 صفحات میں علامہ سید سلیمان ندوی کے تفسیری نکات جمع کئے ہیں، جو دو جلدوں میں مجلس تحقیقات و نشریات اسلام سے شائع ہو چکی ہے۔

مزید پڑھیں: ملائیشیا کے وزیر اعظم نے ذاکر نائیک کی حوالگی پر ہندوستان کے سامنے رکھی شرط - MALAYSIA PM INDIA VISIT

اس موقع پر ناظر عام ندوۃ العلماء مولانا سید جعفر مسعود حسنی ندوی ، معتمد مال ڈاکٹر محمد اسلم صدیقی ، رکن مجلس نظامت ندوۃ العلماء مولانا اسماعیل بھولا ندوی، مولانا کلام الدین ندوی ، مولانا عبد اللہ مخدومی ندوی ، حافظ مصباح الدین، مولانا مناظر الاسلام ندوی ، اور مولانا صابر حسین ندوی ، ذبیح الله وغیرہ موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.