ETV Bharat / state

کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنے سے چھ افراد ہلاک، متاثرہ خاندانوں کا معاوضہ اور نوکری کا مطالبہ - Jaipur Chemical Factory Fire - JAIPUR CHEMICAL FACTORY FIRE

راجستھان کے جے پور میں ایک کیمیکل فیکٹری میں زبردست آگ لگنے سے چھ مزدور زندہ جل گئے۔ اس واقعے کے بعد متاثرہ خاندان مناسب معاوضہ، ایک رکن کو سرکاری نوکری اور غیر قانونی طور پر چلنے والی فیکٹری کو بند کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنے سے چھ افراد ہلاک

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 24, 2024, 9:54 AM IST

جے پور: بسی ضلع کے بیناڈا علاقے میں واقع ایک کیمیکل فیکٹری میں سنیچر کی دیر رات زبردست آگ لگ گئی، جس کی وجہ سے چھ لوگوں کی موت ہو گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بسی پولیس اسٹیشن اور جے پور سے 9 فائر ٹینڈر موقع پر پہنچ گئے۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے سخت محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ پولیس نے چھ لوگوں کی موت کی تصدیق کی ہے۔ اس دوران حادثے میں جھلس کر زخمی ہوئے لوگوں کو علاج کے لیے جے پور کے ایس ایم ایس اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

  • متاثرہ خاندانوں کا معاوضہ اور نوکری کا مطالبہ

موقعے پر پہنچے اے سی پی مکیش چودھری نے بتایا کہ باسی تھانہ علاقے کی کیمیکل فیکٹری میں ہفتہ کی شام آگ لگنے سے چھ افراد زندہ جل کر ہلاک ہو گئے جب کہ دو مزدور جھلس گئے۔ جھلسنے والے کارکنوں کو ایس ایم ایس اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ واقعے کے بعد پولیس نے موقعے پر پہنچ کر مزدوروں کی لاشیں تحویل میں لے کر اسپتال کے مردہ خانے میں رکھوا دیں۔ اس کے ساتھ ہی گاؤں کے لوگ ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں کو مناسب معاوضہ، ایک رکن کو سرکاری نوکری اور غیر قانونی طور پر چل رہی فیکٹری کو بند کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

  • بوائلر پھٹنے سے لگی آگ

شالیمار کیمیکل فیکٹری بناڈا کے آبادی والے علاقے میں کام کر رہی ہے۔ اس فیکٹری میں سڑک اور عمارت کی تعمیر میں استعمال ہونے والے کیمیکل تیار کیے جاتے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ ہفتہ کی شام تقریباً 7-8 مزدور فیکٹری میں کام کر رہے تھے۔ اسی دوران اچانک فیکٹری کا بوائلر پھٹ گیا جس سے فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ کچھ ہی دیر میں آگ نے فیکٹری کو اپنی زد میں لے لیا۔ آگ میں پھنسے چھ مزدور موقعے پر ہی دم توڑ گئے۔ مرنے والے تمام افراد مقامی بتائے جاتے ہیں۔

  • سخت محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا

چیف فائر آفیسر دیویندر کمار مینا نے بتایا کہ آگ کے شعلے اور دھواں دیکھ کر آس پاس کے گاؤں والے موقعے پر جمع ہوگئے۔ لوگوں نے اس واقعے کی پولیس کو اطلاع دی۔ اس پر اے سی پی مکیش چودھری سمیت اعلیٰ پولیس حکام موقعے پر پہنچ گئے۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی 9 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ تاہم سخت محنت کے بعد آگ پر قابو پایا جا سکا۔ پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر مردہ خانہ میں رکھوا دیں۔ واقعے کے بعد فیکٹری مالک فرار بتایا جاتا ہے۔ چیف فائر آفیسر دیویندر کمار نے کہا کہ فیکٹری میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے فائر سسٹم کی کمی ہے۔ پولس اس پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ دو دن پہلے بھی جے پور کے وشوکرما علاقے میں زبردست آگ لگ گئی تھی، جس میں تین بچوں سمیت ایک جوڑا زندہ جل گیا تھا۔

مزید پڑھیں: راجستھان: سلنڈر دھماکے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ہلاک - Cylinder Blast

سرینگر کے زبرون پہاڑی سلسلے کے جنگل میں بھیانک آتشزدگی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.