علی گڑھ:علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں طلباء کو تعلیم کے ساتھ تربیت بھی دی جاتی ہے۔ اسی لئے بڑی تعداد میں طلباء و طالبات اے ایم یو میں داخلے کے خواہشمند ہوتے ہیں۔ اب اے ایم یو کا ٹریننگ و پلیسمنٹ دفتر گزشتہ کچھ برسوں سے اے ایم یو طلباء کو یونیورسٹی کیمپس میں مختلف کمپنیوں کو بلا کر نوکری دستیاب کروا رہا ہے جس کے کئے وہ وقتا فوقتا جاب فیئر کا اہتمام کرتا رہتا ہے۔
اے ایم یو کے ٹریننگ پلیسمنٹ آفس کی کاوشوں کا نتیجے میں منعقد ماس ہائرنگ ریکروٹمنٹ ڈرائیو میں نوکریوں کی بارش ہورہی ہے۔ کل 800 طلباء نے بھرتی مہم کے لیے رجسٹر کیا جس میں سے تقریبا 200 طلباء کو نوکریوں کے مواقع فراہم کئے جائے گے۔ اے ایم یو میں طلباء برادری میں بے پناہ دلچسپی اور جوش دکھائی دیا۔
اگر اے ایم یو نہ ہوتا تو شاید کیمبے گروپ جیسی بڑی کمپنی بھی نہ ہوتی۔ یہ بات نائب صدر، آپریشن کیمبے کے فیفین خواجہ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہی وہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفس اور کیمبے گروپ کے تعاون سے انتہائی کامیاب ماس ہائرنگ ریکروٹمنٹ ڈرائیو کے دوران کہی ،انہوں نے کہا اے ایم یو ٹیلنٹ پول ہے۔
دو دن تک جاری رہنے والے اس ماس ہائرنگ ریکروٹمنٹ ڈرائیو میں ملازمت حاصل کرنے کے خواہش مند طلباء وطالبات کا زبردست ردعمل دیکھنے کو ملا۔
اس سلسلہ میں تفصیلات بتاتے ہوئے ٹرینگ اینڈ پلیسمنٹ سیل آفیسر سعد حمید نے بتایا ایک ہزار طلباء نے بھرتی مہم کے لیے اپنے کو جس جوش و خروش سے رجسٹر کرایا، اس سے اے ایم یو طلباء برادری میں ملازمتوں کے تئیں بے پناہ دلچسپی ظاہر ہوتی ہے۔ تقریباً اضافی امیدواروں نے واک ان کے طور پر بھی شرکت کی، جس نے ایونٹ کی جامع نوعیت اور اس کے پیش کردہ مواقع کو ظاہر کیا۔
انھوں نے بتایا کہ ہماری مسلسل کوشش ہے کہ ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفس طلباء اور بھرتی کرنے والوں کے درمیان ہموار تال میل کو یقینی بنائے اور بھرتی کے پورے عمل میں ضروری تعاون فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے۔اس موقع پر مہمان خصوصی کیمبے گروپ کے سی ای او، جیف راجرز، ٹیکساس، یوایس اے نے اپنی موجودگی کے ساتھ تقریب میں شرکت کی اور ایک متاثر کن خطاب کیا، امیدواروں کی حوصلہ افزائی کی اور اے ایم یو کی شاندار تاریخ اور اقوام عالم میں اس کی شراکت کی تعریف کی۔
راجرز نے اے ایم یو کے ٹیلنٹ کی بھی تعریف کرتے ہوئے انھوں نے بڑے پیمانے پر ہائرنگ ریکروٹمنٹ ڈرائیو کی کامیابی صنعت کے رہنماؤں کے ساتھ بامعنی شراکت داری کو فروغ دینے اور اسکے طلباء کو کیریئر کے قیمتی مواقع فراہم کرنے کے لیے اے ایم یو کے عزم کو واضح کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:انڈونیشیائی وفد نے اے ایم یو کے شعبۂ عربی کا دورہ کیا - Indonesian Delegation in AMU
ماس ہائرنگ ریکروٹمنٹ ڈرائیو میں ملازمت کے لئے انٹرویو دینے آئے طلباء و طالبات نے کیمپس میں ہی ملازمت فراہم کرنے کے لئے یونیورسٹی انتظامیہ, ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفس اور ملازمت دینے آئی کمپنی کا شکر ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ملازمت کے لئے ہمارا سلیکشن ضرور ہو جائے گا۔اس موقع پر ڈاکٹر مزمل، ڈاکٹر صوالحہ پروین کے ساتھ بڑی تعداد میں یونیورسٹی کے طلبا و طالبات موجود رہے۔