ETV Bharat / state

مدرسہ کے لیے چندہ کرنے آئے شخص پر حملہ، مرکزی ملزم گرفتار - Man assaulted on road in Noida

Man assaulted on road in Noida: منگل کو نوئیڈا کے سیکٹر 39 تھانہ علاقے میں مدرسہ کے لیے چندہ کرنے آئے ایک شخص کو سالار پور گاؤں میں ایک شرابی نوجوان نے بری طرح پیٹا اور زخمی کر دیا۔

مدرسہ کے لیے چندہ کرنے آئے شخص پر حملہ، مرکزی ملزم گرفتار

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 19, 2024, 10:04 PM IST

نوئیڈا: منگل کو نوئیڈا کے سیکٹر 39 تھانہ علاقے میں مدرسوں کے لیے چندہ کرنے آئے ایک شخص کو سالار پور گاؤں میں شرابی نوجوان نے بری طرح پیٹا اور زخمی کردیا۔ چونکہ یہ معاملہ دو برادریوں کے درمیان تھا، اس لیے یہ تیزی سے طول پکڑتا گیا اور موقع واردات پر ایک ہجوم جمع ہوگئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور متاثرہ کی شکایت پر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ علاقے میں کشیدگی نہ پھیلے اس لیے پولیس کو تعینات کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق بہار کے کشن گنج کے رہنے والے عبدالعزیز کچھ دنوں قبل نوئیڈا آئے تھے۔ عبدالعزیز بہار کے ایک مدرسے کے لیے چندہ کرنے کی غرض سے آئے تھے۔ منگل کی دوپہر انہوں نے سالار پور گاؤں میں واقع مسجد کا دورہ کیا، جب عبدالعزیز مسجد سے نکل رہے تھے، تو راستے میں گاؤں کے ایک شخص نے ان کے ساتھ بدسلوکی کی۔

غور طلب ہو کہ جب انہوں نے شور کرنا شروع کیا تو اس نے عبدالعزیز کو مارا پیٹا، آس پاس کے لوگوں نے اسے سمجھانے کی کوشش کی لیکن وہ نہیں مانا۔ کسی طرح لوگوں نے متاثرہ کو بچایا اور سیکٹر 39 پولیس اسٹیشن کو واقعہ کی اطلاع دی۔

اطلاع ملتے ہی متعلقہ افسران پولیس فورس کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیے۔ موقع پر لوگوں کا ہجوم جمع ہوگیا تھا۔ ڈی سی پی اور دیگر پولیس افسران نے متاثرہ کی طرف سے کافی سمجھانے کے بعد معاملہ کو پرسکون کیا۔ اس کے بعد زخمی عبدالعزیز کو طبی امداد کے لیے ہسپتال بھیج دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

علاوہ ازیں شکایت پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے حراست میں لے لیا گیا۔ ڈی سی پی نے کہا کہ دیگر الزامات کی جانچ کی جا رہی ہے۔ مرکزی ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.