نئی دہلی: سنبھل معاملہ پر کل پارلیمنٹ میں بحث ہوئی جبکہ آج لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی سنبھل کا دورہ کریں گے۔ اتر پردیش کانگریس کے سربراہ اجے رائے نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔ کانگریس کے سینئر لیڈروں نے کہا کہ راہل گاندھی کو مبینہ طور پر پولیس فائرنگ میں ہلاک نوجوانوں کے اہل خانہ سے ملنے اور امن کی اپیل کرنے کا آئینی حق حاصل ہے۔
#WATCH | Delhi: Congress leader Ajay Kumar Lallu says " why is the govt stopping us? what are they trying to hide, what are they scared of? being the leader of opposition, he has the right to see what is going on in the country. the incident that took place in sambhal is highly… https://t.co/01xvB46LYE pic.twitter.com/peepibAhhx
— ANI (@ANI) December 4, 2024
راہل کے سنبھل کے دورے پر، یوپی کانگریس کے سربراہ اجے رائے نے ای ٹی وی بھارت کو بتایاکہ "رائے بریلی کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی 4 دسمبر کو سنبھل کا دورہ کر کے تشدد متاثرین سے ملاقات کریں گے، انھوں نے کہا کہ، وہاں جانے کےلئے وہ (راہل گاندھی) آئینی حق رکھتے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ یوپی پولیس کو سنبھل میں کیا چھپانا ہے۔۔۔ وہ وہاں کسی کو جانے کی اجازت کیوں نہیں دے رہی ہے؟ اجے رائے نے کہا کہ پہلے ہمارے لیڈروں کو ہاتھرس، اناؤ اور لکھیم پور میں متاثرین سے ملنے سے روک دیا گیا تھا۔ ان تمام معاملات میں اپوزیشن کے الزامات درست نکلے۔ اپوزیشن لیڈر نے متاثرین کو یقین دلانے اور امن کی اپیل کرنے کے لیے تشدد سے متاثرہ ریاست منی پور کا بھی دورہ کیا۔ اس میں غلط کیا ہے؟
#WATCH | Uttar Pradesh | Visuals from the area in Sambhal, where Shahi Jama Masjid is located.
— ANI (@ANI) December 4, 2024
Police are deployed in the area following the stone pelting incident on November 24. pic.twitter.com/bey6njsTGR
یہ بھی پڑھیں: سنبھل میں امتناعی احکامات کے باوجود کانگریس وفد نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی
اس دوران یوپی کے سہارنپور سے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ عمران مسعود نے خدشہ ظاہر کیاکہ انتظامیہ کی جانب سے 4 دسمبر کو راہل گاندھی کا راستہ روکنے کی کوشش کی جائے گی۔ مسعود نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ انہیں لگتا ہے کہ ریاستی انتظامیہ یقینی طور پر راہل گاندھی کا راستہ روکنے کی کوشش کرے گی کیونکہ بی جے پی راہل سے ڈرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ 'ہم بھی اپنے لیڈر کے ساتھ جائیں گے۔۔ دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔' انہوں نے کہاکہ ریاستی انتظامیہ ایسا نہیں کرسکتی کیونکہ راہل گاندھی آئینی عہدہ پر فائز ہیں۔