اورنگ آباد: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مہاراشٹر کے اورنگ آباد سمیت مختلف پارلیمانی حلقوں میں لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے کے لئے ووٹنف ڈالنے کا سلسلہ جاری ہے۔اورنگ آباد میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کے درمیان لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے کے لئے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے اور مختلف پولنگ بوتھوں پر ووٹرز لمبی قطاریں دیکھنے کو ملیں۔
ووٹرز کا کہنا ہے کہ انہیں ملک میں تبدیلی چاہیے۔ کیونکہ ملک میں بے روزگاری میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔ مرکز میں برسر اقتدار سیاسی جماعت بے روز گاری کے مسئلے کو دور کرنے کے لئے ٹھوس قدم اٹھانے میں ناکام رہی ۔مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے۔لوگوں کے بنیادی مسائل حل نہیں ہو رہے ہیں۔ اسی لیے انہیں ملک میں تبدیلی چاہیے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ اورنگ اباد پارلیمانی حلقہ کی بات کی جائے تو یہاں پر تین اہم امیدوار ہے جس میں مہاوی کاسا گاڑی، مہا یوتی اور مجلس اتحاد المسلمین۔ ان تینوں ہی امیدواروں میں اورنگ اباد پارلمانی حلقے کے ووٹ تقسیم ہوں گے۔ لیکن ہم چاہتے ہیں کہ روشن خیال امیدوار کی جیت ہو۔جو عام لوگوں اور ملک کی ترقی کے لئے کام کرے ۔
یہ بھی پڑھیں:اے آئی ایم آئی ایم کے امیدوار امتیاز جلیل نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ ووٹ ڈالا - Lok Sabha Election 2024
انہوں نے مزید کہاکہ نفرت کی سیاست سے عام لوگوں کو کوئی لینا دینا نہیں ہے۔عام لوگوں کو روزی روٹی اور مہنگائی سے نجات چاہئے ۔اس کے لئے ہی عام لوگ اس مرتبہ ووٹ کر رہے ہیں۔