ETV Bharat / state

سکیورٹی کے سخت انتظامات کے درمیان نندی گرام میں ووٹنگ جاری - Lok Sabha Election 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 25, 2024, 12:28 PM IST

Sixth Phase Polling In West Bengal مشرقی مدنی پور ضلع کے نندی گرام کے حساس پولنگ بوتھوں پر سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان ووٹ ڈالنے کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ روز نندی گرام میں تشدد کے واقعےمیں ایک خاتون کی موت ہوگئی تھی جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔

سکیورٹی کے سخت انتظامات کے درمیان نندی گرام میں ووٹنگ جاری
سکیورٹی کے سخت انتظامات کے درمیان نندی گرام میں ووٹنگ جاری (etv bharat)

نندی گرام:لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے میں سات ریاستوں کے کل 58 سیٹوں پر ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں چھٹے مرحلے کی ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ جنگل محل اور مدنی پور کے دو علاقوں میں ہفتہ کی صبح سے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ پولنگ بوتھس پر عوام کی لمبی قطاریں دیکھی گئی ہیں۔

شرقی مدنی پور ضلع کے تمولک پارلیمانی حلقہ کے نندی گرام پر سب کی نظریں مرکز ہے ۔ لوک سبھا انتخابات سے چند گھنٹے قبل اس نندی گرام میں خون بہا تھا۔ بی جے پی کے مقامی لیڈر کی ماں کو قتل کر دیا گیا۔

ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے حزب اختلاف کے رہنما شبھندو ادھیکاری نے اسمبلی انتخابات 2021 میں وزیراعلی ممتابنرجی کو نندی گرام میں ہی شکست دی تھی ۔

اسی وجہ سے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے لئے نندی گرام میں جیت درج کرنا اہم ہے دوسری طرف اس اسمبلی حلقے پر قبضہ برقرار رکھنے کا بی جے پی پر دباو ہے ۔دونوں سیاسی جماعتوں کے درمیان برتری کی جنگ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لوک سبھا الیکشن: چھٹے مرحلے کے لئے ووٹنگ شروع‘ لائیو اپ ڈیٹس - LOK SABHA ELECTION 2024

نندی گرام کے مختلف علاقوں میں واقع پولنگ بوتھوں پر صبح سے ووٹ ڈالنے والوں کی بھیڑ امڈ رہی ہے۔نندی گرام اور اس کے اطراف سے اب تک کسی بھی واقعے کے رونما ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.