مظفرنگر:ملک کی تمام ریاستوں کی طرح اتر پردیش کے مظفرنگر ضلع سمیت تمام اضلاع میں ماہ رمضان المبارک کا شاندار استقبال کیا گیا۔اسی درمیان کسان سینا اراجنیتک کے درجنوں کارکنان اور عہدیداران نے ماہ رمضان المبارک کی آمد کے مدنظر ضلع مظفرنگر کے کلیکٹریٹ کو ایک میمورنڈم سونپا۔کسانوں نے ماہ رمضان المبارک کے موقع پر تمام علاقوں میں صاف صفائی،پینے کے پانی کی مناسب سپلائی کا مطالبہ کیا۔
درجنوں سے زائد کسان سینا کے کارکنان اور عہدیداران نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں صاف صفائی، بجلی اور پانی کے بہتر انتظامات کے لیے ضلع انتظامیہ کو ایک میمورنڈم دیا۔کسانوں نے اپنے میمورنڈم میں کہا گیا کہ سحری اور افطار کے وقت لائٹ کا معقول بندوبست کیا جائے، رمضان المبارک میں پانی کے لیے کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:تہواروں کو لے کر مظفرنگر کے ڈی ایم اور ایس ایس پی کی شہر کے ذمہ داران کے ساتھ میٹنگ
انہوں نے کہاکہ ساتھ ہی ساتھ صاف صفائی کا بھی معقول انتظامات کئے جائیں ۔ جمعہ کے روز علاقوں میں سیکیورٹی کے پختہ انتظامات کیے جائیں۔اس کے علاوہ رات کے وقت مسلم اکثریتی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ نا کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ افطاری کے بعد نوجوان ، بوڑھے اور بچے نماز تراویح کے جاتے ہیں۔سحری میں لوگ اپنے گھر وں سے باہر نکلتے ہیں۔اس صورت میںلوڈشیڈنگ نا کیا جائے تو بہتر ہے۔