ETV Bharat / state

مولانا محمد فاروق کے قاتلوں کو سخت سزا دی جائے، جمعیۃ علماء ہند کے وفد کی ڈی ایم سے ملاقات - Maulana Muhammad Farooq Murder

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 12, 2024, 9:44 PM IST

Delegation of Jamiat Ulema Hind met DM اترپردیش کے ضلع پرتاب گڑھ میں جمعیۃ کے ناظم مولانا فاروق قاسمی کے قاتلوں کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے جمعیۃ علماء ہند کے ایک وفد نے ڈی ایم سنجیو رنجن سے ملاقات کی۔

مولانا محمد فاروق کے قاتلوں کو سخت سزا دی جائے، جمعیۃ علماء ہند کے وفد کی ڈی ایم سے ملاقات
مولانا محمد فاروق کے قاتلوں کو سخت سزا دی جائے، جمعیۃ علماء ہند کے وفد کی ڈی ایم سے ملاقات (ETV Bharat)

دہلی: جمعیۃ علماء ضلع پرتاب گڑھ کے ناظم مولانا فاروق قاسمی کے وحشیانہ قتل کے مجرمین کو جلد ازجلد گرفتار کیا جائے اور ان کے لواحقین کو تحفظ فراہم کیا جائے، نیز اہل خانہ کو معقول معاوضہ فراہم کیا جائے۔ ان مطالبات کے ساتھ جمعیۃ علماء ہند کے ناظم عمومی مولانا حکیم الدین قاسمی کی قیادت میں ایک وفد نے پرتاب گڑھ کے ڈی ایم سنجیو رنجن سے ملاقات کی۔ وفد نے سوال پوچھا کہ آخر ان مجرموں کی گرفتاری میں اتنی تاخیر کیوں ہورہی ہے، اور ان کی جائے فرار تک پولس کی رسائی کیوں نہیں ہے۔ ڈی ایم نے جواب دیا کہ وہ بہت جلد گرفت میں آجائیں گے۔
واضح ہو کہ قاتل نے اپنے گھر بلا کر مولانا مرحوم پر پشت سے حملہ کیا اور ان کے چہرے پر گہری چوٹ لگائی۔ وفد کو ڈی ایم اور پولس کپتان نے بھروسہ دلایا کہ مجرموں کے خلاف سخت کارروائی جائے گی اور دیگرمطالبات پر بھی ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔
قبل ازیں ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند سون پور گاؤں پہنچے اور وہاں اہل خانہ بالخصوص صاحبزادگان مفتی مامون وغیرہ سے ملاقات کرکے صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی کا تعزیتی مکتوب سونپا اور گھروالوں کی دل جوئی کی۔
مکتوب میں مولانا مدنی نے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ جمعیۃ علما کے خدام اس عظیم سانحہ کے وقت ان کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر ممکن تعاون دینے کے لیے پرعزم ہیں ۔انھوں نے نماز جنازہ سے قبل خطاب میں لوگوں کو صبر کی تلقین کی۔مولانا مفتی راشد قاسمی نائب مہتمم دارالعلوم دیوبند نے نماز جنازہ پڑھائی جس دس ہزار افراد شریک ہوئے۔ ناظم عمومی کے ہمراہ سید حسین ہاشمی خازن جمعیۃ علماء اترپردیش، مولانا جمال قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء بارہ بنکی، مولانا معراج احمد قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء دیوریا، وصی احمد لکھنؤ موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.