ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ہمارا مقصد ہے کہ بارہمولہ کو ہم تعمیر و ترقی کی راہ پر لے جائیں: ڈاکٹر ارشد - JK Assembly Election 2024

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جنتا دل یونائٹیڈ کے بارہمولہ سنگمنٹ کے امیدوار ڈاکٹر ارشد نے کہا کہ جنتا دل ایک ایسی پارٹی ہے جو مرکز میں سرکار کے ساتھ ہے، ہمارا مقصد ہے کہ بارہمولہ کو ہم تعمیر و ترقی کی راہ پر لے جائیں۔

Etv BharatJK ASSEMBLY ELECTION 2024
ہمارا مقصد ہے کہ بارہمولہ کو ہم تعمیر و ترقی کی راہ پر لے جائیں: ڈاکٹر ارشد (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 28, 2024, 4:38 PM IST

بارہمولہ: جموں کشمیر اسمبلی انتخابات کی بات کرے تو دو مرحلے کا انتخاب ہو چکا ہے اور چند ہی دنوں میں بارہمولہ میں تیسری مرحلے کی ووٹنگ ہونے والی ہے۔ اور ایسے میں تمام سیاسی جماعتیں کافی سرگرم ہیں۔

ہمارا مقصد ہے کہ بارہمولہ کو ہم تعمیر و ترقی کی راہ پر لے جائیں: ڈاکٹر ارشد (Etv Bharat)

اس دوران ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جنتا دل یونائٹیڈ کے بارہمولہ سنگمنٹ کے امیدوار ڈاکٹر ارشد نے کہا کہ جنتا دل ایک ایسی پارٹی ہے جو مرکز میں سرکار کے ساتھ ہے، ہمارا مقصد ہے کہ بارہمولہ کو ہم تعمیر و ترقی کی راہ پر لے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ بارہمولہ قصبہ ایک مشہور جگہ ہے اور گزشتہ سالوں سے ہم نے ترقی نہیں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو اس وقت کی سرکار رہی ہے انہوں نے ڈیولپمنٹ کے نام پر کچھ نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی، سڑک ، اور پانی کو ترقی نہیں کہتے ہے بلکہ یہ صرف انسان کی بنیادی ضروریات ہے اور جن لوگوں نے آج تک عوام سے ووٹ لیے ہے، انہوں نے عوام کے لئے کوئی کام نہیں کیا ہے۔

ارشد نے مزید کہا کہ ہمارے بارہمولہ میں نوجوانوں میں کافی صلاحیت ہے لیکن آج تک نوجوانوں کے لیے کوئی کام نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکار اسکل انڈیا کی بات کرتی ہے اور میں اور میری جماعت بھی اسی کے تحت نوجوانوں پر کام کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو ہمارا ایگریکلچر سیکٹر اور ہارٹیکلچر ہے اس کے لئے ہماری تنظیم ضرور کام کرے گئ کیونکہ جو ہمارے کسان اور فروٹ گروورس ہیں، وہ کافی مشکلات کے دور سے گزر رہے ہے۔ انہوں نے کہا کہ بارہمولہ میں ہم کچھ نیا کرنے والے ہے کیونکہ جو ہماری تنظیم ہے انہوں نے ملک میں کافی کام کیا ہے اور آنے والے وقت میں بھی ہم جموں کشمیر اور بارہمولہ کو ماڈل بنا کے رہے گے۔

یہ بھی پڑھیں:

انتخابی ریلی کے دوران اوڑی کار حادثے میں 20 افراد زخمی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.