اجمیر:ریاست راجستھان کے اجمیر ضلع کی پولیس کے مطابق انہیں درگاہ علاقہ میں کیرالہ کے بدمعاشوں کے چھپے ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ کیرالہ پولیس نے اجمیر پولیس سے رابطہ کیا۔بدمعاشوں کی چھان بین شروع کی۔ پولیس کے مطابق درگاہ علاقہ کے کمانی گیٹ کے قریب ان بدمعاشوں کی ہونے کی تصدیق پائی گئی۔
کیرالہ پولیس نے اپنا جال بچھاتے ہوئے ان بدمعاشوں کو دبش دے کر پکڑنے کی کوشش کی۔ اسی درمیان بدمعاشوں سے ان کی جھڑپ بھی ہوئی اور بدمعاشوں نے پسٹل نکال کر ہوائی فائرنگ کر دی۔غنیمت یہ رہی کہ فائرنگ کے درمیان کسی کو نقصان نہیں پہنچا جبکہ ایک پولیس جوان کے سر میں کچھ چوٹ ضرور آئی ۔بیچ بازار میں پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان ہاتھا پائی اور دھر پکڑ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی۔
یہ بھی پڑھیں:بھنڈی بازار علاقوں میں فٹ پاتھ کو لیکر ہائی کورٹ سخت
اجمیر درگاہ تھانہ پولیس کے مطابق کیرالہ سے سونا چوری کر فرار ہوگئے۔ کیرالہ کی پولیس ان بدمعاشوں کی تلاش اجمیر پہنچی ۔ اس کی تصدیق ہونے کے بعد انہیں گرفتار کرنے کیرالہ پولیس کمانی گیٹ پر پہنچی جہاں بدمعاشوں نے بھاگنے کی کوشش کی۔اسی درمیان پولیس اور بدمعاشوں کے بیچ جھڑپ ہوئی اور بدمعاشوں نے ہوائی فائرنگ کر دی۔اس واردات سے علاقے میں سنسنی فھیل گئی اور کھلے بازار میں پولیس اور بدمعاشوں کی جھڑپ فلمی سٹائل میں دکھائی دینے لگی, کسی نے اس جھڑپ کا ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا,