ETV Bharat / state

کلکتہ ہائی کورٹ کے جج کا استعفیٰ،  بی جے پی میں شامل ہونے کا امکان - کلکتہ ہائی کورٹ

Abhijit Gangopadhyay Resigns ابھیجیت گنگوپادھیائے نے کولکاتا ہائی کورٹ کے جج (جسٹس) کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد آج پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ممکن ہے کہ وہ سات مارچ کو بی جے پی میں شامل ہوں گے۔

اابھیجیت گنگوپادھیائے نے کلکتہ ہائی کورٹ کے جج کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 5, 2024, 3:26 PM IST

Updated : Mar 5, 2024, 4:38 PM IST

کولکاتا: ابھیجیت گنگوپادھیائے نے کلکتہ ہائی کورٹ کے جج کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے آج صبح ساڑھے دس بجے استعفیٰ دے دیا۔ وہ اپنا استعفیٰ نامہ صدر جمہوریہ ہند اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو بھیجیں گے۔

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں منگل کی صبح ساڑھے دس بجے کے بعد انہوں نے کلکتہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے بھی ملاقات کی۔ جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے نے کل ہی اعلان کیا تھا کہ وہ آج صبح صدر اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو اپنا استعفیٰ بھیجیں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ کلکتہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو زبانی طور پر اس کی اطلاع دیں گے۔ اسی طرح جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے نے آج صبح تقریباً 10:30 بجے چیف جسٹس سے ملاقات کی۔

دوپہر میں پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے ابھیجیت گنگوپادھیائے نے کہاکہ انہوں نےجج کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔طول غور فکر کے بعد انہوں نے سیاسی میدان میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی جم کر تنقید کی۔

کلکتہ ہائی کورٹ کے سابق جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے نےکہاکہ وہ بی جےپی میں شامل ہوں گے۔ممکن ہے کہ سابق جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے سات مارچ کو بی جے پی میں شامل ہونے کا اعلان کریں گے۔سات مارچ کو ہی وزیراعظم نریندر مودی مغربی بنگال کے دورے پر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:عدالت میں جسٹس ابھیجیت گنگو پادھیائے کا آخری دن

سابق جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے نے کہاکہ جو ریگینگ کرتے ہیں وہ ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔کیونکہ 2024 لوک سبھا انتخابات کے دوران ریگینگ کرنے والوں کے لئے بنگال میں کوئی جگہ نہیں ہوگی

Last Updated : Mar 5, 2024, 4:38 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.