ETV Bharat / state

جھارکھنڈ کے جے ایم ایم اور کانگریس کے ارکان اسمبلی کو حیدرآباد بھیج دیا گیا

Jharkhand MLAs in Hyderabad جھارکھنڈ میں چمپئی سورین کے راج بھون میں وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف لینے کے بعد حکمراں پارٹی کے تمام ایم ایل ایز کو سرکٹ ہاوس سے بذریعہ طیارہ حیدرآباد بھیج دیا گیا ہے۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 2, 2024, 8:20 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

رانچی: جھارکھنڈ میں چمپئی سورین کے راج بھون میں وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف لینے کے بعد حکمراں پارٹی کے تمام ایم ایل ایز کو سرکٹ ہاوس سے بذریعہ طیارہ حیدرآباد بھیج دیا گیا ہے۔ اراکین اسمبلی کو ٹوٹنے سے بچانے کے لیے انہیں حیدرآباد منتقل کردیا گیا ہے۔ اب تمام ایم ایل ایز فلور ٹیسٹ کے دن رانچی پہنچیں گے۔ ایم ایل ایز کو لے کر پہلا چارٹرڈ طیارہ دوپہر 1:35 بجے اور دوسرا چارٹرڈ طیارہ 1:45 بجے حیدرآباد کے لیے روانہ ہوا۔ چارٹرڈ طیارے میں کل 36 ایم ایل اے سوار تھے۔ اس میں جھارکھنڈ مکتی مورچہ اور کانگریس ایم ایل اے شامل ہیں۔ جھارکھنڈ کے ایم ایل اے حیدرآباد پہنچ گئے ہیں۔ جے ایم ایم اور کانگریس پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے کل کل 36 قانون ساز دو پرائیویٹ طیاروں کے ذریعہ حیدرآباد پہنچے۔

تفصیلات کے مطابق 36 ایم ایل اے کے ساتھ جھارکھنڈ کے دیگر 50 لیڈر بھی حیدرآباد پہنچ گئے۔ یہ سب دو الگ الگ پروازوں کے ذریعہ حیدرآباد کے بیگم پیٹ ایئرپورٹ پہنچے، جس کے بعد انہیں دو اے سی بسوں میں شاہ میر پیٹ کے لیونیا ریسارٹس لے جایا گیا۔ انہیں ریاستی امور کے انچارج دیپداس منشی اور وزیر پونم پربھاکر کی قیادت میں ریزورٹس لے جایا گیا۔ اے آئی سی سی سکریٹری سمپت کمار، خیریت آباد ڈی سی سی صدر روہن ریڈی، سکندرآباد ڈی سی سی صدر انیل کمار یادو، ایل بی نگر کانگریس لیڈر مال ریڈی رامی ریڈی اور دیگر لیڈر ان کے ساتھ ریزورٹس میں موجود ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.